اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ایک فلسطینی شخص نے یروشلم میں
ایک بلڈوزر کو ایک بس اور دوسری گاڑیوں سے ٹکرا کر کم از کم تین افراد کو ہلاک اور
40 کو زخمی کردیا۔جس کے بعد پولیس نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔
عہدے دار یروشلم کی مرکزی سڑک جافا پر ہونے والےاس واقعے کو
دہشت گرد حملہ قرار دے رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور مشرقی یروشلم سے تعلق رکھنے
والا فلسطینی تھا۔ اسرائیلی حکومت کے ایک
ترجمان نے کہا ہے کہ یہ شخص جائے وقوعہ والی سڑک پر کام کرنے والے ایک ٹھیکیدار کا
ملازم تھا۔
پولیس نے کہا ہے کہ اس شخص نے بلڈوزر کو ایک بس سے ٹکرادیا
جس کے نتیجے میں وہ الٹ گئی اور شہر کے سب سے بڑے بس اسٹیشن کے قریب ایک مصروف سڑک
پر دوسری کئی کاروں سے ٹکرا گئی۔