Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا


July 3, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

North Korea nuclear

گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے یانگ بیانگ کے ایٹمی ریکٹر کا  کولنگ ٹاور تباہ کیا اور ساتھ ہی اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی فہرست بھی دی جس کا مدت سے انتظار تھا۔  یہ دونوں اقدام شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام ختم کرنے کا حصہ ہیں جو بیجنگ میں ہونے والے 6 فریقی مزاکرات کا نتیجہ ہیں۔

مذاکرات میں امریکہ کی نمائندگی کرنے والے سفارت کار کرسٹوفر ہل کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے حاصل ہونے والا ہدف واضح ہے۔ کرسٹوفر ہل کا کہنا ہے کہ ہمیں ایٹمی پروگرام کو ختم کرنا ہو گا اور یہ یقین کرنا ہو گا کہ کوئی بھی چیز باقی نہ رہے۔  ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہو گا کہ یورینیم کی افزودگی کا ایسا کوئی بھی پروگرام نہیں ہے جسے سامنے نہ لایا گیا ہو اور ختم نہ کیا گیا ہو۔

پیانگ یانگ کی طرف سے رضا مندی کے بعد صدر بش نے یہ اعلان کیا تھا کہ شمالی کوریا پر عائد تجارتی پابندیوں کو نرم کر دیا جائے گا اور اس کا نام دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں اس بات کی تصدیق کی جانی ہے کہ شمالی کوریا نے اپنی تمام ایٹمی تنصیبات کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں۔

کرسٹوفر ہل کہتے ہیں کہ اس پورے معاملے میں تصدیق بہت اہم ہے۔  لوگ اکثر کہتے ہیں کہ آپ ان پر کیسے اعتبار کر سکتے ہیں۔  اس کا اعتبار سے کوئی تعلق نہیں۔  اس کا تعلق مکمل طور پر تصدیق کرنے سے ہے۔

شمالی کوریا کے لیے ہونے والے مذاکرات میں شامل 6 ممالک تصدیق کے مراحل پر گفتگو کرنے کے لیے اس مہینے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ کرسٹوفر ہل کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک بنانے کے لیے بات چیت کا سلسلہ بہت اہم ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے اس اعلان کا وعدہ 6 مہینے پہلے کیا گیا تھا۔  کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں دی گئی فہرست مکمل نہیں ہے۔  ایٹمی تنصیبات کے بارے میں دی گئی فہرست میں ان ایٹم بموں کا ذکر نہیں کیا گیا جو شمالی کوریا پہلے ہی سے بنا چکا ہے یاد رہے کہ شمالی کوریا نے 2006 میں ایٹمی تجربے کا اعلان کیا تھا۔

جان ولف ستھل سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈی میں ایٹمی ہتھیاروں پر ماہر ہیں۔  وہ کہتے ہیں کہ ایمسڈر ہل کی باتوں سے مجھے جو اندازہ ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اس معاملے کا مکمل حل صدر بش کے بعد آنے والے صدر کے دور میں ہو گا۔  اور یہ صاف ظاہر ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کامکمل خاتمہ اور اس کی تصدیق صدر بش کا دور ختم ہونے سے پہلے نہیں ہو سکتی۔

شمالی کوریا کے اس اعلان نے ملک میں بین الاقوامی امداد اور خاص طور پر خوراک اورپیٹرول کی فراہمی کے لیے راہیں کھول دی ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available