Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ہالی وڈ کے نئے خان، عمران خان


July 3, 2008

[insert caption here]

جمعے کا دن ہمیشہ سے فلم انڈسٹری کے لیے اہم رہا ہے ۔ بالی وڈ کے دو نئے ہیرو عمران خان اور ہرمن باویجہ کے لیے کل آنے والا جمعہ اُن کی زندگی کا سب سے خاص دن ہوگا۔چار جولائی کے روز’جانے تو یا جانے نا‘ اور ’لواسٹوری2050ء‘ دو نئی فلمیں پورے بھارت میں ریلیز ہو رہی ہیں۔


باکس آفس پر یہ دونوں فلمیں کتنی  دھوم مچائیں گی اِس کے لیے ایک دن کا اور انتظار کرنا ہوگا ۔ تاہم اپنی پہلی فلم کی تشہیر کے لیے عمران اور ہرمن دونوں کی ٹیموں نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔

عمران خان سپر سٹار عامر خان کے بھانجے ہیں۔ واضح رہےکہ فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ عامر خان پروڈکشن کے بینر کی پیش کش ہے۔ اسی لیے فلم  کی پبلسٹی کے دوران عامر اپنے بھانجے عمران کے ساتھ ہر جگہ نظر آئے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کی فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ کو منصور علی خان نے  پروڈیوس کیا ہے۔ یہ وہی منصور ہیں جنھوں نے 80 کی دہائی میں عامر خان کی پہلی فلم’قیامت سے قیامت‘ تک بنائی تھی، جس نے بالی وڈ فلموں کا رخ بدل کر رکھ دیا تھا۔

نامور موسیقار اے آر رحمان نے فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ کے لیے موسیقی دی ہے ۔ فلم کے ’ادیتی‘ اور’پپو کانٹ ڈانس‘ یہ دونوں گانے کافی ہٹ ہو چکے ہیں ۔ فلم کا اسکرپٹ عباس ٹائر والا نے لکھی ہے جو اِس فلم کے ہدایت کار بھی ہے۔

[insert caption here]

اگر عمران کے لیے ہر قدم پر عامر موجود ہیں تو ہرمن باویجہ نے بالی وڈ کی کامیاب اد اکارہ پرینکا چوپڑا کا ہاتھ اپنی پہلی فلم کی تشہیر کے لیے تھاما۔ ہرمن فلمساز ہیری باویجہ کے بیٹے ہیں۔ ہیری اپنے بیٹے کو بالی وڈ کی مہنگی ترین فلم ’لواسٹوری 2050‘ کے ذریعے فلموں میں لانچ کر رہے ہیں ۔ ہرمن کے علاوہ اس فلم میں پرینکا چوپڑا ہیں جو کی اصل زندگی میں ہرمن کی معشوقہ بھی ہیں۔ اور اسی لیے فلم کی مارکیٹنگ ار پروموشن کے دوران پرینکا ہر موقعے پر ہرمن کے ساتھ رہ کر اُن کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آئیں۔


ایک طرف فلم ’جانے تو یا جانے نا‘ کی کہانی ایک متوسط خاند ان کے لڑکے کی محبت کی داستان  کے ساتھ دوستی کے رشتے کے معنی ڈھونڈنے کی کوشش پر مبنی ہے وہیں دوسری طرف’لواسٹوری 2050 ء‘کی کہانی سائنس فکشن پر مبنی ہے۔ اسی لیے ہرمن کی فلم میں لڑکی نما روبوٹ ’کیو ٹی ‘ بھی اہم کردار میں نظر آئے گی ۔واضح رہے کہ ’لواسٹوری 2050کا پریمئیر 2 جولائی کو لندن میں منعقد کیا گیا تھا ۔


emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
”اوباما کے اقتدار سنبھالتے ہی حملے رک جائیں گے“

  مزید خبریں
افغانستان میں کار بم دھماکہ
ایران کے پاس بم بنانے کا سامان ہے: امریکی سائنسندان
اخراجات میں کمی: حکومت ترقیاتی منصوبوں کا ازسرِ نو جائزہ لے گی
چین میں پانچواں امریکی قونصل خانہ
امریکی حملوں کے خلاف طالبان کی انتقامی کارروائی کی دھمکی
شکاریوں سے قدرتی وسائل کے محافظ تک کا سفر
بچوں کے تحفظ کی مشترکہ مہم شروع
”بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے من موہن سنگھ سے بات کروں گا“
قوم پرست لیڈر کی ہلاکت پر بلوچستان میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available