Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

سائبیریا کے  پراسرار دھماکے کی ایک صدی


July 3, 2008

[insert caption here]
اس عظیم دھماکے سے آٹھ کروڑ درخت تباہ ہو گئے
ٹھیک ایک صدی قبل روس کے علاقے سائبیریا میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس نے آج تک سائنس دانوں کو ورطہٴ حیرت میں ڈالا ہوا ہے۔

1908ء کی ایک  صبح سائبیریا کے دور دراز اور یخ بستہ ویرانے تنگس کا Tunguskaمیں ایک زبردست دھماکا ہوا، جس کی شدت اس قدر تھی کہ سینکڑوں کلومیٹر دور لوگ اپنی جگہ سے اچھل پڑے اور کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے۔

اس قیامت خیز دھماکے نے دو ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے جنگل کو تہس نہس کر دیا جس سے ایک اندازے کے مطابق آٹھ کروڑ درخت تباہ ہو گئے۔

بعد میں سائنس دانوں نے اس دھماکے کی شدت کا اندازہ 12 میگا ٹن لگایا جو 1945ء میں ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے ایک ہزار گنا زیادہ طاقت ور تھا۔

اس وقت روس شدید داخلی انتشار کا شکار تھا، اس لیے اس دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوشش نہیں کی گئی۔  تاہم 29 برس بعد جب  تحقیقاتی ٹیمیں وہاں گئیں تو مقامی لوگوں نے  اس واقعے کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا کیوں کہ ان کاخیال تھا کہ یہ دھماکا ان کے دیوتا اوگبی کے غیظ و غصب کا مظہر تھا۔ 

ٹیم نے دیکھا کہ درخت زمین پر گرے پڑے تھے اور اس سب کا رخ  قطب نما کی سوئیوں کی طرح ایک ہی جانب تھا، یعنی دھماکے کے مرکز کی جانب۔ جب وہاں پہنچ کر دیکھا گیا تو معلوم ہوا کہ مرکز کے قریب درخت  سلامت  کھڑے تھے، لیکن ان کی شاخیں بالکل جھڑ گئی تھی اور ایسا لگ رہا تھا جیسے ٹیلی فون کے ہزاروں کھمبے ایستادہ ہیں۔

اصل میں دھماکے کی شدت اس قدر تھی کہ اس سے پہلے کہ دھماکے کی شدت شاخوں سے ہو کر درختوں کے تنوں تک پہنچتی، شاخیں پہلے ہی جل کر راکھ ہو گئیں۔

اگرچہ ایک صدی بعد بھی اس واقعے کی وجوہات پر بحث و تمحیص جاری ہے، تاہم زیادہ تر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس قیامت خیز صبح تقریباً ایک لاکھ ٹن وزنی  شہابِ ثاقب 53 ہزار کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے سفر کرتے ہوئے سائبریا کی فضا میں زمین سے 28 ہزار فٹ کی بلندی پر پھٹ گیا، جس سے آس پاس کی ہوا کا درجہٴ حرارت 25 ہزار ڈگری سنٹی گریڈ ہو گیا۔

اس زبردست تپش اور شدید دباؤ سے شہابِ ثاقب کے ذرات بھی بخارات بن کر تحلیل ہو گئے، یہی وجہ ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کو زمین پر اس کے ٹکرانے کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔  لیکن دھماکے سے پیدا ہونے والی حرارت اور شاک لہروں نے ضرور زمین کا رخ کیا اور تنگس کا کے بڑے علاقے کو تاخت و تاراج کر ڈالا۔

ماہرینِ فلکیات کہتےہیں کہ تنگس کا جیسے واقعات معمول کی بات ہیں اور ماضی میں زمین پر اس سے کہیں بڑے شہابِ ثاقب ٹکرا چکے ہیں۔

خوش قسمتی سے یہ واقعہ انسانی آبادی سے بہت دور پیش آیا، ورنہ اگر یہی شہابِ ثاقب کسی شہری  علاقے کو نشانہ بناتا تو اس کے نتیجے میں جو ہول ناک تباہی پھیلتی، اسے تصور میں لانا بھی محال ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اقتصادی بحران پر قابو پانے کے لیے مل کرکام کرنے کی ضرورت ہے: صدر بش

  مزید خبریں
وادیٴ کشمیر میں پہلی  ریل سروس کا افتتاح: سری نگر میں ہڑتال اور کرفیو
فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے یورپی بحالی فنڈ کی تجویز کو مسترد کر دیا
جوہری تصدیقی معائنے کے بدلے، امریکہ نے شمالی کوریا کودہشت گرد فہرست سے ہٹا دیا
گورنر پیلین نے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا: پینل کی رپورٹ
عسکریت پسندوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کا مطالبہ
امریکہ میں دونوں صدارتی امیدواروں کی طرف سے باہمی احترام و عزت کا عزم
زمبابوے میں شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
شمالی عراق میں ترک فوج کے کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے
عسکریت پسندوں کیلے عام معافی کا مطالبہ بھولپن ہے: مبصرین کی رائے
امریکہ کی طرف سے سوڈان میں القاعدہ کے خطرے کا انتباہ
تجارتی خسارہ میں52.65فی صداضافہ
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے کاروبار میں اضافہ: رواں سال 6000سے زائد لوگ ایرانی سرحد پر پکڑے گئے
میرے گھر کو جیل نہ بنایا جائے: آں ساں سوچی
پل چرخی جیل توڑنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا
اسرائیلی شہر اکا میں فرقہ وارانہ تشدد جاری
جنرل موٹرز اور کرسلر میں انضمام پر مذاکرات
انڈونیشیا میں فحش تصاویر کی اشاعت روکنے سے متعلق بل کے خلاف مظاہرہ
باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی جاری
افغانستان میں صورتِ حال ابتر ہو رہی ہے: امریکی فوجی سربراہ
خوشبو کا سفر، قنوج میں عطر کی صنعت
پارلیمان کو دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ پر اپوزیشن کا عدم اطمینان
عراقی سیاست دان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نوری المالکی
پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے پر متفق ہوگئے
دلائی لاما نئی دہلی میں کامیاب آپریشن
بھارتی کشمیر میں پہلی ریل سروس کا افتتاح
امریکہ دہشت گردی کی فہرست سے شمالی کوریا کے مشروط اخراج پر تیار
نیٹو افغانستان میں انسدادِ منشیات کی کارروائیوں میں حصہ لے گی
امن کا نوبیل انعام فن لینڈ کے سابق صدر مارٹی اہتساری کے نام
برما میں چینی دودھ کی مصنوعات کو مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا
ایرانی خام تیل کی درآمد پر ادائیگیوں کو مئوخر کرنے کی پاکستانی درخواست  Video clip available
”زرداری کے دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا“
بھارتی کشمیر میں بننے والے متنازعہ بگلیہار ڈیم کا افتتاح
بجلی کے نرخوں میں اضافے پر عوامی،صنعتی و تجارتی حلقوں کا شدید ردعمل
اورکزئی ایجنسی جرگے پر خودکش حملہ کم ازکم 50 ہلاک
لودھراں کے قریب بس حادثے میں کم ازکم 20ہلاک
پاکستان ٹیم ٹوینٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: شعیب ملک
گوانتانامو میں قید چینی باشندے رہائی کے مستحق ہیں: واشنگٹن پوسٹ
وزیرستان میں مدرسے پر میزائل حملہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 13اکتوبرتک ملتوی
امریکہ کی دشمن نہیں ہوں: ڈاکٹر عافیہ
1988ء میں بھی بند کمرے میں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا ۔۔۔ پھر پارلیمنٹ رہی نہ وزیراعظم
نوجوت سنگھ سدھو کی دھواں دھار فلمی اننگز