Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نیوزیم میں ٹی وی رپورٹنگ سکھانے والا ادارہ


July 20, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

newseum

امریکہ میں کتنے لوگ ٹی وی رپورٹر بننا چاہتے ہیں شائد کسی ادارے کے پاس اس کے اعدادو شمار موجود نہ ہوں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کی ترقی اور 24 گھنٹے کے نیوز چینلز کے آنے کے بعد دنیا کے ہر ملک میں ٹیلی ویژن صحافت کے شوق میں اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا سے متعلق عجائب گھر میں ایک ایسا شعبہ موجود ہے جہاں رپورٹنگ کی تربیت دی جاتی ہے۔

میوزیم میں آنے والی ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ میں شائد میڈیکل کی فیلڈ میں جانا چاہوں گی۔ مگر میرے خٰیال میں ایک نیوز رپورٹر بننا بھی بہت دلچسپ رہے گا۔

نیوزیم میں موجود ایک اور سیاح اجے راؤ نے کہا کہ اگر مجھے انتخاب کا حق دیا جائے  تو میں ضرور ٹی وی رپورٹر بننا چاہوں گا۔ بڑی شخصیات کے انٹرویوز کروں گا۔  یہ بڑا دلچسپ کام ہے۔  میں بڑی خوشی سے اس موقعے کا فائدہ اٹھاوں گا 

رپورٹنگ کے بارے میں نیوزیم میں آئے ہوئے سعد حسین کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے لوگ میڈیا میں آئیں۔ میں بائی پروفیشن آئل بزنس میں ہون۔ میرا فیلڈ ذرا ڈفرنٹ ہے مگر بائی پروفیشن بہت اچھا ہوگا اگر زیادہ ساوتھ ایشن بچے میڈیا پر فوکس کریں۔ جرنلزم  میں آنے سے آپ معلومات بڑھنے کے ساتھ حب الوطنی پیدا ہوتی ہے۔

نیوزیم کی وائس پریزیڈنٹ سوزن بینیٹ کہتی ہیں کہ عموما خبریں دیکھنے والوں کو خبروں کی پس پردہ کہانیاں جاننے کے ساتھ خبریں کیسے بنائی جاتی ہیں کے سوال میں بھی دلچسپی ہوتی ہے۔ اور یہی دلچسپی نیوزیم آنے والوں کو اس گیلری میں کھینچ لاتی ہے جہاں وہ خود ٹی وی رپورٹر بننے کا شوق پورا کرتے ہیں۔ مگر تھوڑے سے پیسے دے کر۔ یعنی تفریح کی تفریح اور تعلیم کی تعلیم۔ وہ کہتی ہیں کہ ہر شخص دیکھتا ہے ٹی وی رپورٹر کو اپنے مائیک کے ساتھ اور سمجھتا ہے کہ یہ تو بڑا آسان کام ہے میں بھی یہ کر سکتا ہوں۔ وہ ٹیلی پرومٹر سے پڑھ رہا تھا۔ جب وہ واقعی کیمرہ کے سامنے آتے ہیں تو انہیں پتہ چلتا ہے کہ یہ اتنا بھی آسان نہیں ہے۔ آپ کو ٹیلی پرامپٹر پڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ سوچنا ہے کہ آپ کیا بول رہے ہیں۔

یہاں آنے والے نیوزیم کو دنیا کا سب سے انٹر ایکٹو میوزیم قرار دیتے ہیں۔ آسان الفاظ میں یہاں کی ہر چیز خود آنے والے کو اپنی طرف بلاتی ہے۔ جیسے یہ انٹر ایکٹو ٹچ سکرینز۔ جہاں بیٹھے یہ مگن بچے آج خبروں کی دنیا میں کامیابی کے داؤ پیچ سیکھ کر ہی گھر جائیں گے۔

یہاں آپ بالکل اسی طرح فیصلے کرتے ہیں جیسے ایک صحافی یا اخباری فوٹو گرافر کو کرنے پڑتے ہیں کہ آپ کیسے ٹیلی ویژن جرنلسٹ بن سکتے ہیں اور ویڈیو لا سکتے ہیں اپنی سٹوری کے لئے۔ ہمیں لگتا ہے کہ بچےاس میں بہت نیچرل ہیں۔ انہیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوتی کہ وہ کیمرے کے سامنے کھڑے ہوں۔

مائیک پکڑ لیں اور وہائٹ ہاوس سے رپورٹ کریں جبکہ جو بڑے ہیں انہیں ہچکچاہٹ ہوتی ہے ایسا کرنے میں۔ مگر آخر میں وہ بھی یہاں اچھا وقت گزارتے ہیں۔ 

امریکہ کے قومی اخبارات ، براڈ کاسٹ اسٹیشنز اور24 گھنٹے کے نیوز چینلز میں رپورٹر بننے کے خواہش مند امیدواروں کے درمیان صلاحیت اور مواقعوں کی مسابقت کا سلسلہ ہمیشہ چلتا رہتا ہے۔ صحافتی صنعت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2006 سے 2016 کے درمیان امریکہ میں اخبارات ، ٹیلی ویژن چیلنز اور چھوٹے براڈ کاسٹ اسٹیشنز میں رپورٹرز اور صحافیوں کی ملازمتوں میں صرف دو فیصد اضافہ ہوگا۔ مگر نیوزیم آنے والے ان نوجوانوں اور بزرگوں کے شوق کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اب ٹیلی ویژن رپورٹنگ کے میدان میں مقابلہ پہلے سے بہت سخت ہوا کرے گا

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
باجوڑایجنسی سے افغان مہاجرین کا انخلا

  مزید خبریں
”طالبان کے خلاف جنگ نہ جیتنے کا تاثر غلط“
ٰISIکے نامزد سربراہ بند کمرے میں اراکین پارلیمان کو بریفنگ دیں گے
بھارتی کشمیر میں کرفیوختم، زندگی معمول پر آ گئی
جماعت اسلامی احتجاجی ٹرین مارچ
بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری
امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے  Video clip available
پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس  Video clip available
امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی   Video clip available
زرداری بیان: کشمیر میں شدید مذمت، بھارتی حکومت کا خیر مقدم
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
صدارتی انتخابات میں چار ہفتے باقی: انتخابی مہم میں گہما گہمی
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
زمبابوے میں شراکت اقتدار کے مذاکرات
ترک فضائیہ کا شمالی عراق میں کرد ٹھکانوں پر حملہ
بہار کے سیلاب زدگان کی عید
ملائیشیا کے مقبول بلاگر کو الزام تراشی کے مقدمے کا سامنا
مالی مشکلات کے پیشِ نظر، پاکستان کی  ریٹنگ میں کمی
مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا
کرغزستان میں زلزلے سے 60 افراد ہلاک
2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
عالمی عدالت کے استغاثہ کی جانب سے یوگنڈا کے باغیوں کی گرفتاری کی اپیل
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک