 |
پاکستانی راک بینڈ ، کال |
پاکستانی راک
بینڈ ، کال، نے حال ہی میں واشنگٹن میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ اس بینڈ میں جنید، سلطان، زلفی اور راکن شامل
تھے۔ انہوں نے ا پنے اس تجربے کو بہت خوش
آئند قرار دیا۔
وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے جنید نے کہا
کہ یہ واشنگٹن میں ہمارا پہلا تجربہ تھا جو بہت کامیاب رہا۔ اس دورے سے
یہاں لوگوں کو یہ پتہ چلا کہ پاکستان میں بھی راک میوزک پر کام ہورہا ہے
اور یہ بات ان کے لیے حیران کن تھی۔
جنید کا کہنا
تھا کہ اس دورے پر آنے سے پہلے ہم نے امریکہ کے بارے میں بہت سی منفی باتیں سنی
تھیں مگر یہاں ایسا کچھ دکھائی نہیں دیا۔ یہاں ہم جہاں بھی گئے لوگوں نے بڑی گرم جوشی سے
خیر مقدم کیا اور بڑی محبت سے پیش آئے۔ ان
کا کہنا تھا کہ موسیقی دوملکوں اور دوقوموں کے درمیاں محبت اور تعلقات کے فروغ کے
لیے ایک پل کا کام کرتی ہے۔
ان کا کہنا
تھا پہلے یہاں سے میوزک وہاں جاتا تھا اور
لوگ یہاں کے فن کاروں اور گلوکاروں کے بارے میں جاننے لگے اور اب پاکستان سے بینڈ
یہاں آرہے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہا جارہاہے۔
راک بینڈ کال
کی ٹیم نے بعد ازاں وائس آف امریکہ کے لیے اپنی ایک پرفارمنس بھی پیش کی۔