جمعرات
کو دفتر ِ خارجہ میں ہفتہ وار اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان محمد صادق
نے بتا یا کہ وزیر ِ اعظم یوسف رضا گیلانی امریکی اپنے پہلے سرکاری دورے پر اس ماہ واشنگٹن جائیں گے جہاں 28 جولائی
کو وائیٹ ہاؤس میں صدر بش سے ان کی
ملاقات ہوگی۔
انہوں
نے بتایا کہ بات چیت میں دو طرفہ امریکہ پاکستان تعلقات کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی امور زیر ِ بحث آئیں
گے۔اس کے علاوہ امریکی میں قیام کے دوران پاکستانی وزیر ِ اعظم امریکی کانگریس کے
ارکان، کاروباری طبقوں کے نمائندوں اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے نمائندوں سے
بھی تبادلہ ء خیالات کریں گے۔
وزیر
ِ اعظم یوسف رضا گیلانی امریکی صدر جارج بش کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔جبکہ اس
سے قبل اٹھارہ مئی کومصر کے شہر شرم الشیخ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے
موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہو چکی ہے۔
ترجمان
نے بتایا کہ وزیر ِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان معمول کے مطابق ہونے والے اعلیٰ
سطحی مذاکرات کا حصہ ہے اور اس دورے سے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے
گی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ پاکستانی وزیر ِ
اعظم کی بات چیت میں صدر مشرف کی آئینی حیثیت کا معاملہ اٹھانے کے ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان کے سیاسی قائدین کا
ایوانِ صدر سے متعلق ا اپنا ایک موقف ہےاور اس پر بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ،
کیونکہ یہ معاملہ وزارت ِ خارجہ کے دائرہٴ اختیار میں نہیں آتا۔