 |
اقوام
متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون |
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے اپنے ہم وطن
جنوبی کوریا کے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا کے لیے زیادہ اقدامات کریں اور عالمی
سطح پر امن اور استحکام کےفروغ میں مدد دیں۔
جمعہ کے روز پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل نے
جنوبی کوریا کے قانون سازوں سے کہا کہ وہ اس بات پر شرم محسوس کرتے ہیں کہ ان کا
ملک اقوام متحدہ کی کارروائیوں کے لیے نسبتاً کم امداددیتا ہے اور کم تعداد میں
امن کارکن فراہم کرتا ہے۔
بن کی مون نے کہا کہ ایسے میں جب کہ کوریائی باشندے اپنی معاشی اور سیاسی کامیابیوں پر فخر کرسکتے
ہیں، امیر اقوام میں ان کا ملک اس فہرست میں نیچے ہے جو غریب ملکوں کے لیے فنڈز
فراہم کرتے ہیں۔
سیکرٹری جنرل مون نے کہا کہ اگرچہ جنوبی کوریا ایک بڑی طاقت
نہیں ہے مگر وہ ایک بڑی قوم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اپنے اندورنی مسائل پر
توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور عالمی مسائل میں
کم دلچسپی لیتے ہیں۔