ساٹھ سال میں پہلی بار، چین اور تائیوان نے براہِ راست
ہوائی رابطہ اُس وقت استوار کر لیا، جب چینی سیاح آج جمعے کے دِن تائیوان پہنچے۔
تائیوان پہنچنے والی اِس افتتاحی پرواز میں چین کے جنوبی
شہر گینگزاؤ سے تعلق رکھنے والے100سے زائد سیاح شامل تھے۔
یہ پہلی پرواز آج تائیوان میں تائی پے کے کلیدی بین
الاقوامی ہوائی اڈے پہنچی۔
آج چین سے مزید 700سیاح بیجنگ، گینگزاؤ، نانجنگ، شنگھائی اور ژیان مِن سے تائیوان پہنچنے والے ہیں۔
یہ سیاح دس روز تک جزیرے میں قیام کریں گے۔
پروازوں کے باقاعدہ اجرا کے موقعے کی نسبت سے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب ہوئی جِس میں تائیوان سے متعلق اعلیٰ چینی عہدے دار، وانگ یی نے خطاب میں کہا کہ یہ پروازیں ،دونوں طرفین کے لیے نئے تعلقات کی
شروعات کی غمازی کرتی ہیں۔
سنہ 1949ء میں ایک
دوسرے سے علیحدہ ہونے کے بعد سے،دونوں کے مابین یہ پہلا براہِ راست ہوائی رابطہ ہے۔