جمعے کویہ تاریخی جگن ناتھ یاترا میں بھگدڑ مچ گئی جِس کے
سبب چھ افراد کچل کر فوت ہوگئے اور 20سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں سرکاری اسپتال میں
داخل کر دیا گیا۔
جگن ناتھ یاترا کی اِس سالانہ تقریب کو غیر معمولی اہمیت
حاصل ہے۔ نہ صرف ملک کے مختلف علاقوں بلکہ مختلف ممالک سے بھی ہندو عقیدت مند
اِس یاترا میں شرکت کرتے ہیں۔ایک اندازے
کے مطابق، دس لاکھ افراد اس سال عبادت میں شریک ہوئے۔
اُڑیسا پولیس کے اعلیٰ عہدے دار نے بتایا کہ بھگدڑ کے بعد
صورتِ حال پر قابو پالیا گیا اور یاترا بدستور جاری ہے۔
واضح رہے کہ ہندوؤں کے لیے پُوری ایک مقدس مقام کی حیثیت
رکھتا ہے جہاں جگن ناتھ کا بڑا مندر ہے۔