امریکی وزارت خارجہ کی ایک داخلی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ
سرکاری ملازمین نے سو سے زیادہ اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں تک کئی بار
رسائی حاصل کی۔
یہ تحقیقات مارچ میں فوری طور پر اس سلسلے میں شروع کی گئیں
تھیں کہ محکمے کے عملے نے ڈیموکریٹک پارٹی کے سینیٹر براک اوباما اور ہلری کلنٹن
اور ری پبلیکن پارٹی کے سینٹر جان مکین کے پاسپورٹوں کی فائلوں کو دیکھا تھا جو اس
وقت امریکی صدراتی انتخابات کے لیے امیدوار تھے۔
جمعرات کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ
محکمے کے انسپکٹر جنرل نے کہا ہے تفتیش کاروں نے 150 مشہور امریکی شہریوں کی ایک
فہرست مرتب کی ہے ۔ انہیں پتہ چلا کہ 127 افراد یا اس پوری فہرست کے 85 فی صد کا
کئی بار جائزہ لیا گیا تھا۔
انسپکٹر جنرل نے سیکیورٹی اور اتفاقی جانچ پڑتال اور اس
فائلوں تک رسائی رکھنے والے افراد کی تعداد کم کرنے کے لیے 22 سفارشات مرتب کی
ہیں۔