Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ


July 4, 2008

جمعے کو سری نگر میں فوجی عہدے داروں نے اعتراف کیا کہ طرفین کے درمیان معرکہ آرائی جاری ہے اور تاحال 12عسکریت پسند اور تین جونئیر کمیشنڈافسروں سمیت چھ فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

سری نگر میں پولیس نے سرکردہ آزادی پسند رہنماؤں سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو اُن کے گھروں میں نظربند کر دیا تاکہ وہ درگاہ حضرت بَل میں ایک مجوزہ عوامی جلسے سے خطاب نہ کر سکیں۔ تاہم، سید گیلانی کے دستِ راست، محمد اشرف صحرائی اور ایک اور سرکردہ آزادی پسند لیڈر سید شبیر احمد شاہ غیر معمولی حفاظتی پابندیوں کے باوجود درگاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

جب نمازیوں سے خطاب کرنے کے بعد وہ اپنے ساتھیوں کی میعت میں باہر گئے،تو اُن کے حامیوں نے آزادی کے مطالبے کے حق میں نعرہ بازی شروع کردی، تو پولیس اُن پر ٹوٹ پڑی۔ پولیس کارروائی میں شبیر شاہ کے سر میں چوٹ آئی۔اُنہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

اُدھر، جموں، سانبا اور بدروا کے بعد کوٹوا میں بھی امرناتھ ٹرسٹ کے لیے وقف کی گئی ایراضی کا فیصلہ منسوخ کیے جانے کے خلاف تشدد بڑھنے کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک

  مزید خبریں
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
وفاقی وزیر قانون کی بھارتی قیدی سے جیل میں ملاقات
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
’تیری یاد آ گئی، سو چراغ جل گئے‘ ۔۔۔ مسعود رانا کی یاد میں
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
بھارتی کشمیر میں کرفیو، گرفتاریاں مظاہرے
اپوزیشن کی طرف سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم
ایران میں سفارتی مشن کا قیام زیرغور ہے: کانڈولیزارائس
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
روس نے جنوبی اوسیتیا کے علاقے سے اپنی چوکی ختم کردی
ماؤنٹ ایورسٹ پر پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کا عالمی ریکارڈ
پیلین کی جانب سے اوباماپر دہشت گردوں سے تعلقات کا الزام
برما میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 2100 سے زیادہ ہوگئی
نائجیریا میں تیل  کمپنیوں کے اغوا شدہ 19 کارکن رہا
عراق میں امریکی چھاپے کے دوران عسکریت پسندوں سمیت11 افراد ہلاک
کانڈولیزارائس قراقستان پہنچ گئیں
طالبان کا مشتبہ اعلی کمانڈر گرفتار
بھارت امریکہ غیر فوجی جوہری تعاون معاہدے پر صدر بش جلد دستخط کر دیں گے:وزیر خارجہ رائس
بغداد میں دو امریکی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ہو گئے
بھارتی کشمیر میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا
اوباما، مک کین انتخابی مہم کی انتخابی حکمتِ عملی میں تبدیلیاں
قیام امن تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:صدر زرداری
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ آٹھویں قسط: اے حرمِ قرطبہ
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
کیا امدادی بل امریکی معیشت کی بحالی میں مدد دے سکتا ہے؟  Video clip available
واشگٹن ڈی سی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع اسلامک سینٹر میں ہوتا ہے  Video clip available
امریکہ میں چاند رات کی گہماگہمی  Video clip available