Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار

July 4, 2008

افغان عہدے داروں کا کہنا ہے کہ مشرقی افغانستان میں امریکی قیادت میں کیے گئے ایک اتحادی فضائی حملے کے نتیجے میں 22شہری ہلاک ہوئے۔

یہ حملہ آج جمعے کو پاکستانی سرحد سے ملحقہ نورستان صوبے کے ایک دور افتادہ ضلعے میں ایک سڑک پر ہوا۔ یہ بات ضلعے کے سربراہ ضیا الرحمٰن نے اخباری نامہ نگاروں کو بتائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ، شہری علاقہ چھوڑ کر جا رہے تھے، جب اُن کی گاڑیاں بمباری کی زد میں آئیں۔

جاری کیے گئے بیان میں، امریکی قیادت میں لڑنے والی اتحادی افواج نے اِس فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔ لیکن ذرائع نے اِس بات کی تردید کی کہ حملے میں شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

اتحاد کا کہنا ہے کہ یہ فضائی حملہ ، جنگ جوؤں کی طرف سے اڈے پر حملے کے جواب میں کیا گیا، اور یہ کہ اِس میں انتہا پسند ہلاک ہوئے، نہ کہ شہری۔ افغان صدر حامد کرزئی نے غیر ملکی افواج پر زور دیا ہے کہ لڑائی میں شہری ہلاکتیں کم سے کم ہونی چاہیئں۔

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ رواں سال میں اب تک 700سے زائد شہری، طالبان مزاحمت کاروں اور غیر ملکی افواج کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
”ہاکی فیڈریشن کے سربراہ خود مستعفی ہوجائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“
صدر مشرف کا استعفیٰ جمہوریت کی فتخ ہے: حسین حقانی  Video clip available
پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری کلچر کے فروغ میں ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
تیل کی اونچی قیمتوں نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بطور خاص متاثر کیا ہے  Video clip available
مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں، لیکن ان سے حساب لینے والا کوئی تو ہو: نواز شریف
صدر مشرف کے استعفےٰ  پر امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ باؤچر سے انٹرویو  Video clip available
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ 23افراد ہلاک، باجوڑ میں جھڑپیں جاری
منفرد شاعرعرفان صدیقی پر کتاب کا اجرا
ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل سے باہر
میک کین میری حب الوطنی پر شک نہ کریں: براک اوباما
افغانستان میں طالبان کے ساتھ جنگ میں دس فرانسیسی فوجی ہلاک
الجیریا میں کار بم دھماکے میں 43 افراد ہلاک
جموں میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں گرفتاریاں پیش کیں
زمبابوے میں افراطِ زر کی شرح ایک کروڑ دس لاکھ فی صد سے بڑھ گئی
بیجنگ میں منگل کے روز 20 طلائی تمغے دیے گئے
جارجیا سے روسی فوجیوں کی واپسی کا آغاز
پاکستانی فوج کے سربراہ افغانستا ن میں
زیمبیا کے صدر لیوی مواناواسا انتقال کرگئے
صومالی حکومت اور حزبِ اختلاف کے درمیان معاہدہ
سیکیورٹی کے سخت انتظامات نے امریکہ کو گیارہ ستمبر کے بعد دہشت گردی سے محفوظ رکھا ہے  Video clip available
صدر مشرف مستعفی  Video clip available
مشرف کی رخصتی پاکستان کے لیے ایک اہم قدم ہے: امریکی تھینک ٹینک  Video clip available
پرویز مشرف کے استعفے پر امریکیوں کا ملا جلا ردعمل  Video clip available
برازیل دنیا میں سب سے زیادہ ایتھنول برآمد کرتا ہے  Video clip available
امریکی صدارتی انتخاب میں ووٹر متعدد ایشوز کو پیش نظر رکھیں گے  Video clip available