Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے

July 4, 2008

Zimbabwean President Robert Mugabe addresses his supporters at Harare Airport, 04 Jul 2008
زمبابوے کے صدر موگابے ہرارے کے ہوائی اڈّے پر اپنے حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں
زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے نے کہا ہے کہ اگر حزب اختلاف زمبابوے کے سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو  انہیں مجھے صدر تسلیم کرنا پڑے گا۔

 صدر موگابے جمعے کے روز ہرارے ائرپورٹ پر افریقی راہنماؤں کے سربراہ اجلاس سے واپسی کے بعد گفتگو کررہے تھے ۔ سربراہ اجلاس میں صدر موگابے کے پچھلے ہفتے ہونے والے دوسرے مرحلے کے متنازعہ صدراتی انتخاب کے بعد زمبابوے سے ایک قومی اتحادی حکومت کی تشکیل کے لیے کہا گیا تھا۔

 صدر موگابے نے جمعے کے روز کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر حزب اختلاف کی جماعت موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج کو انہیں لازمی طورپر صدر تسلیم کرنا ہوگا۔

 ایئر پورٹ پر ہزاروں حامیوں نے صدر موگابے کا خیرمقدم کیا۔

 حزب اختلاف کے راہنما مارگن چنگیرائی نے یہ کہتے ہوئے خود کو 27 جون کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے صدراتی انتخاب سے الگ کرلیا تھا کہ ان کے حامیوں پر منظم طریقے سے تشدد کیا جارہا ہے۔انہوں نے وائس آف امریکہ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اس وقت تک حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے جب تک ان کے حامیوں کے خلاف تشدد روک نہیں دیا جاتا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دلیپ کمار کی واپسی
کینیڈا میں 14اکتوبر کو نئے انتخابات کرانے کے لیے پارلیمنٹ توڑ دی گئی
نواز ،زرداری ملاقات، مسلم لیگ ن کی اتحاد میں شمولیت سے معذرت
قومی ہاکی ٹیم کی شرمناک کار کر دگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم
پاکستانی صدر کی تقریب حلف برداری میں حامد کرزئی بھی شرکت کریں گے
مسائل پر قابو پانے کے لیے نوازشریف کو ساتھ لے کر چلنا زرداری کے لیے ضروری ہے  Video clip available
نیوزیم کی نیوز ہسٹری گیلری  Video clip available
نو منتخب صدر آصف زرداری منگل کو حلف اٹھائیں گے
پاکستان میں یوایس ایڈ کا کردار  Video clip available
خدا بخش لائبریری میں فراز کے انتقال پر تعزیتی جلسہ
امریکی سفارت خانے کو  مشکوک لفافے موصول ہوئے ہیں
اگر پی سی بی کو ضرورت نہ ہو تو وطن واپس جانے کے لیے تیار ہوں: جیف لاسن
پشاور کے نواح میں ہونے والے خود کش حملے میں ہلاک شدگان 33 ہوگئی
جارجیا کے بحران پر یورپ اور امریکہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ اٹلی
مسلمانوں کا امریکہ: مسلمان خواتین ۔۔۔ چوتھی قسط: تیسرا حصہ  Video clip available
Muslims’ America: Women in Islam … Episode 4, Part 3  Video clip available
ہری کین آئیک سے بہاماز،کیوبا اور امریکی خلیجی ساحل کو خطرہ
اسرائیل کا مغربی کنارے سے یہودی بستیاں ختم کرنے پر غور
دارفر میں باغیوں کے ٹھکانوں پر سوڈانی فوج کے حملے
مصر میں چٹان پھسلنے سے 30 افراد ہلاک 
انگولا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت جیت رہی ہے
بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
ایران  میں پیر سے تین روزہ  جنگی مشقیں 
افغانستان میں پولیس ہیڈ کواٹرز پر خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک
پاکستان کے نو منتخب صدر کے بارے میں ردِّ عمل؛  توقعات، امیدیں اور خدشات
ایوانِ صدر اور پارلیمان کے درمیان توازن قائم کرنا اَوّلین ترجیح ہوگی: نو منتخب صدر زرداری
وکلاء کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج  Video clip available
صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیئےری پبلیکن پارٹی کا نیشنل کنونشن  Video clip available
ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے نائب صدارت کی امیدوار سارہ پالین  Video clip available
بھارت میں کئی کال سینٹرز نابینا افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیں  Video clip available