 |
صدر بش یومِ آزادی کے موقعے پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
|
آج جمعہ کو پورے امریکہ میں یومِ آزادی منایا جا رہا ہے۔ 4 جولائی 1776ء امریکہ کی 13 نوآبادیات نے باقاعدہ طور پر برطانیہ کی محکومیت سے نجات حاصل کر
کے اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا۔
اس موقعے پر آج امریکی ریاست ورجینیا میں صدر بش نے ایک
تقریب میں 72 نئے امریکی
شہریوں کو خوش آمدید کہا۔ آزادی کے اعلامیے کے خالق اور امریکہ کے تیسرے صدر تھامس
جیفرسن کی یہ آبائی ریاست ہے۔
صدر بش کی تقریر کے دوران مظاہرین بار بار نعرے لگا کر ان
کی تقریر میں روکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ، اس کے جواب میں صدر بش نے کہا کہ ‘‘ ہم ریاست ہائے متحدہ میں آزادیء تقریر پر
یقین رکھتے ہیں’’ ۔
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار براک اوباما نے ریاست مونٹانا
میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی، جبکہ ری پبلکن امیدوار جان میکین نے اپنی آبائی
ریاست اریزونا میں یومِ آزادی منایا۔