الجیریا میں ایک پولیس اکیڈمی پر کار بم حملے میں 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حالیہ برسوں میں شمالی افریقہ کے اس ملک میں ہونے والا مہلک ترین حملہ تھا۔
منگل کے روز وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور نے ایک اسکول کی مرکزی گذرگاہ میں اس وقت دھماکا خیر سے بھری ایک کار کو ٹکرا دیا جب داخلہ لینے والے بچے ایک قطار میں انتظار کررہے تھے ۔اس حملے میں 43 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ دارلحکومت الجیرز کے مشرق میں قصبے ایسرز میں ہوا۔