Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کرنے کا فیصلہ 31اکتوبر تک برقرار


August 27, 2008

Daylight saving

وفاقی کابینہ نے بدھ کے روز اپنے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں سورج کی روشنی سے فائدہ اُٹھانے کے لیے گھڑیوں کو ایک گھنٹہ آگے کرنے کی پالیسی کو 31اکتوبر تک برقرار رکھا جائے گا، کیونکہ اِس پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے پہلے کیے گئے اعلان کے مطابق گھڑیوں کو یکم ستمبر کو دوبارہ پرانے وقت پر کردیا جانا تھا۔

 حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات کے باوجود کراچی سمیت ملک بھر میں توانائی کا بحران سنگین صورتِ حال اختیار کر گیا ہے۔ملک میں مجموعی طور پر بجلی کی رسد میں 4000سے 4500میگاواٹ کی کمی کا سامنا ہے جِس کے باعث ملک بھر میں روزانہ دس گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔

دوسری جانب، کراچی میں درجہ ٴ حرارت میں اضافے کے ساتھ توانائی کی طلب میں اضافہ 24 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا ہے۔

کے ای ایس سی کے مختلف پیداواری یونٹوں میں خرابی کے باعث رسد میں کمی 600سے 700میگاواٹ کے قریب ہے جس کی وجہ سے شہر کے تمام علاقوں میں ہر دو گھنٹے کے بعد تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ دبئی کی کمپنی الابراج نے تاحال کے ای ایس سی کے انتظامی فرائض نہیں سنبھالے۔ اِس لیے ادارے میں انتظامی سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے توانائی پیدا کرنے والے یونٹوں کو چلانے کے لیے فرنیس آئل کی خریداری اور سابقہ ادائگیوں میں تاخیر ہورہی ہے۔

Karachi-power-supply

توانائی کے اِس بحران نے لوگوں کے معمولاتِ زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ توانائی کی عدم دستیابی اور حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں مزید 30فی صد اضافے سے عوام کے مسائل بڑھیں گے۔ دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران سے کاروبای اور تجارتی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں اور پیداواری عمل بھی متاثر ہو رہا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
”اوباما کے اقتدار سنبھالتے ہی حملے رک جائیں گے“

  مزید خبریں
امریکی حملوں کے خلاف طالبان کی انتقامی کارروائی کی دھمکی
شکاریوں سے قدرتی وسائل کے محافظ تک کا سفر
بچوں کے تحفظ کی مشترکہ مہم شروع
”بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے من موہن سنگھ سے بات کروں گا“
قوم پرست لیڈر کی ہلاکت پر بلوچستان میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
چین میں پانچواں امریکی قونصل خانہ
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available