شمالی سری لنکا میں تامل باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان لڑائی
August 28, 2008
سری لنکا کےتامل باغی
سری لنکا کی فوج نے کہا ہے کہ شمال میں اگلے محاذوں کے قریب زبردست لڑائی میں کم ازکم 36 باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔وزارتِ دفاع نے جمعرات کے روز کہا کہ بدھ کی جھڑپوں میں پانچ فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
ان اعدادو شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی کیونکہ نامہ نگاروں پر جنگی زون میں جانے پر پابندی ہے۔
یہ اعلان سری لنکا کے طیاروں کے باغیوں کے بنکروں پر گولہ باری کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے ایک روز پہلے دفاعی حکام نے کہاتھاکہ تامل ٹائیگرباغیوں نے ملک کے مشرق میں نیوی کے ایک بڑے اڈے پر ہونے والا فضائی حملہ کیاتھا۔عہدے داروں نے منگل کے روز کہاتھا کہ باغی گروپ نے قصبے ٹرن کومالی بحریہ کے اڈےپر دو بم گرائے جس سے کم ازکم دس ملاح زخمی ہوگئے تھے۔