Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

کیا ہلری کلنٹن کے حامی براک اوباما کو ووٹ دینے کے لیے  تیار ہیں؟


August 28, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Senator Hillary Rodham Clinton addresses Democratic National Convention in Denver, 26 Aug 2008
    ہلری کلنٹن ڈیموکریٹک کنونشن سے خطاب کے دوران
اس ہفتے دیموکریٹک کنونشن میں سینیٹر ہلری کلنٹن نے صدراتی امیدوار براک اوباما کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ڈینور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ ایک پارٹی کے طورپر متحدرہیں۔

سینٹر ہلری کلنٹن نے ڈیموکریٹک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے اتحاد اور سینیٹر براک اوباما کو انتخابات میں کامیابی دلانے کے لیے بھرپورکوشش پر زور دیا۔

انہوں نے کہا  کہ مجھے آج رات تقریب سے خطاب کا اعزار ملا ہے۔ مجھے ایک ماں ہونے پر ناز ہے، مجھے ڈیموکریٹ ہونے پر ناز ہے۔ ایک امریکی ہونے پر ناز ہے اور براک اوباما کا سپورٹر ہونے پر ناز ہے۔

لیکن ہلری کے تمام حامی پارٹی کے اتحاد کی بات نہیں کررہے۔ ڈینور کے پرانے شہر میں ایک تنظیم 18 ملین وائسز ، کا کہنا ہے کہ وہ ملک بھر میں ہلری کے حامیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے سینیٹر کے اعزاز میں ایک مارچ کا اہتمام کیا ہے۔ تنظیم کی بانی الزبتھ فشر کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کو ان کی تنظیم کی حمایت جیتنے میں ایک عرصہ لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ان سب کو ایک روائتی رول کال ووٹ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ جیسا کہ انہوں نے ہمیشہ کیا ہے۔ اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو مجھے اس بارے میں بہت سے اعتراضات ہوں گے کہ انہوں نے ایسا کیوں نہیں کیا۔

ڈیموکریٹک پارٹی سینیٹر کلنٹن کے لیے ایک علامتی رول کال ووٹ پر متفق ہوگئی ہے۔ لیکن دونوں فریق ان کی تفصیلات پر متفق نہیں ہوئے ہیں۔ رائے عامہ کے حالیہ جائزوں سے ظاہر ہوا ہے کہ ہلری کے 42 فی صد ڈیلی گیٹس اوباما کی بجائے ہلری کو ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ واشنگٹن کی ڈیلی گیٹ سنتھیا سوارٹز کا کہنا ہے کہ پارٹی کو متحد رکھنے   کی ذمہ داری صرف اور صرف اوباما پر ہے۔

سنتھیا کا کہنا تھا کہ یہ ہلری کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ سینٹر اوباما کے لیے اپنے حامیوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے کہیں۔ اگر وہ ہماری پارٹی کا راہنما بننے جارہے ہیں تو یہ سینیٹر اوباما کا کام ہے کہ وہ ہلری کے حامیوں کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

مارچ کرنے والے کچھ لوگ اوباما کی قطعی حمایت کرنے کے حق میں نہیں تھے۔ رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوا ہے کہ ہلری کے تقریباً 28 فی صد حامی ممکن ہے کہ اپنی پارٹی کی امیدوار کو ووٹ نہ دیں۔ امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کی کرس مو ، ری  پبلیکن امیدوار سینیٹر جان مکین کو ووٹ دینے کا سوچ رہی ہیں۔

کرس کہتی ہیں کہ ہلری کو نائب صدرات ملنی چاہیے تھی یاکم ازکم شارٹ لسٹ میں  شامل کیا جانا چاہیےتھے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اوباما نے ان کے لیے ایسا کیوں نہیں کیا۔ خاص طورپراس کےبعد بھی جب انہوں نے خود کہا کہ وہ  شارٹ لسٹ میں ہوں گی۔

کنونشن  کے ہاہر مظاہرین  میں سے کچھ آوازیں اتحاد کے حق میں تھیں ۔ آسٹن ٹیکساس سے اوباما کی ایک ڈیلی گیٹ ایلس لنڈن نے کہا کہ انہوں نے کنونشن میں شرکت ہلری کلنٹن کی کامیابیوں کے احترام میں کی ہے۔

ایلس کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہلری نے جو کچھ کیا وہ ایک تاریخی واقعہ تھا۔ میرا خیال ہے کہ یہ بہت اثر انگیز تھا۔ میں سمجھتی ہوں کہ انہوں نے ہر جگہ عورتوں کے لیے ایک دروازہ کھولا۔اگر ڈیموکریٹک پارٹی اس بات کو تسلیم کرلیتی ہے تو میرا خیال ہے کہ یہ ڈیموکریٹک پارٹی کے حق میں ہوگا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
”اوباما کے اقتدار سنبھالتے ہی حملے رک جائیں گے“

  مزید خبریں
افغانستان میں کار بم دھماکہ
اے آر رحمان کی نئی فلم یووراج کی موسیقی مقبولیت حاصل کر رہی ہے
ایران کے پاس بم بنانے کا سامان ہے: امریکی سائنسندان
اخراجات میں کمی: حکومت ترقیاتی منصوبوں کا ازسرِ نو جائزہ لے گی
چین میں پانچواں امریکی قونصل خانہ
امریکی حملوں کے خلاف طالبان کی انتقامی کارروائی کی دھمکی
شکاریوں سے قدرتی وسائل کے محافظ تک کا سفر
بچوں کے تحفظ کی مشترکہ مہم شروع
”بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے من موہن سنگھ سے بات کروں گا“
قوم پرست لیڈر کی ہلاکت پر بلوچستان میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available