Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ہیری پوٹر کا بھارتی جواب، ’ہری پتّر‘


August 28, 2008

Harry Potter
ہالی وڈ کی مشہور کمپنی وارنر برادرز نے بھارتی فلم کمپنی ’مرچی فلمز‘ کےخلاف کاپی رائٹس حقوق کے تحت قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ وارنر برادرز کو شکایت ہے کہ بھارت میں ستمبر میں ریلیز ہونے والی فلم’ہری پتّر، اے کامیڈی آف ٹیرر ‘ کا نام مشہور ہیری پوٹر سیریز سے کچھ زیادہ ہی مماثلت رکھتا ہے۔

ممبئی ہائی کورٹ میں مقدمے کی اگلی سنوائی دو ستمبرکو ہوگی۔ وارنر برادرز کے اِس قانونی قدم سے فلم ’ہری پتر‘ کے ہدایت کار لکی کوہلی اور راجیش بجاج پریشان ہیں، کیونکہ فلم کو 12 ستمبر کو پورے بھارت میں ریلیز کرنے کی تیاریاں عنقریب پوری ہو چکی ہے، ایسے میں فلم کے خلاف مقدمہ اُس کی ریلیز پر اثر ڈال سکتا ہے۔

مرچی موویز کے چیف ایکزیکیٹیو افسر منیش پوری نے دعویٰ کیا ہے اُن کی فلم کا ہیری پوٹر سیریز کی فلموں سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں، اور فلم کا ٹائٹل تین سال قبل رجسٹر کروایا گیا تھا۔ منیش کے مطابق ہندوؤں میں کسی شخص کا ہری نام ہونا ایک عام بات ہے جب کہ پنجابی زبان میں پُترلفظ کا مطلب بیٹا ہوتا ہے۔

Hari Puttar
ہری پتر
جہاں ایک طرف بچوں کے مشہور ناول ہیری پوٹر سیریز پر مبنی ہالی وڈ فلموں میں بھوت، چڑیل، جادوئی دنیا، چاکلیٹ سے بنے اُڑتے مینڈک اور الؤوں کابھی اہم رول ہے ونہی بالی وڈ فلم’ہری پتّر ‘کی کہانی دس سالہ بھارتی نژاد کے غیرملکی بچےکی کہانی ہے جو اپنے گھر میں تنہا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب کسی بھارتی فلم ساز پر انگریزی فلم کا چربہ  کرنے کا الزام لگا ہے۔ اگر اِس طرح کی فلموں کی گنتی شروع کریں تو فہرست کافی طویل ہے۔ پھر چاہے وہ ’دھوم’ ہو یاپھر پارٹنر،  کرِش ہو یا زندہ ، چاکلیٹ ہو یا ہم تم،  بالی وڈ کے ہدایت کار ہالی وڈ کی فلموں سے اتنے زیادہ متاثر رہتے ہیں کہ وہ انگریزی فلم کی کہانی کو بھارتی فلموں میں استعمال کرنے سے بالکل نہیں ہچکچاتے۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
”اوباما کے اقتدار سنبھالتے ہی حملے رک جائیں گے“

  مزید خبریں
افغانستان میں کار بم دھماکہ
اے آر رحمان کی نئی فلم یووراج کی موسیقی مقبولیت حاصل کر رہی ہے
ایران کے پاس بم بنانے کا سامان ہے: امریکی سائنسندان
اخراجات میں کمی: حکومت ترقیاتی منصوبوں کا ازسرِ نو جائزہ لے گی
چین میں پانچواں امریکی قونصل خانہ
امریکی حملوں کے خلاف طالبان کی انتقامی کارروائی کی دھمکی
شکاریوں سے قدرتی وسائل کے محافظ تک کا سفر
بچوں کے تحفظ کی مشترکہ مہم شروع
”بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے من موہن سنگھ سے بات کروں گا“
قوم پرست لیڈر کی ہلاکت پر بلوچستان میں شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available