Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع


August 28, 2008

afghan refugees

افغان پناہ گزین

پاکستان میں موجود تقریبا 18 لاکھ افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے مہاجرین کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ان مہاجرین کی افغانستان واپسی کے لیے طے کردہ 31 دسمبر 2009 ء کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے پر رضامند ہو گئی ہے۔اس بات کا فیصلہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مہاجرین کی بحالی کے عالمی ادارے”UNHCR“ کے ہائی کمشنر Antonio Gauterres اور پاکستان کے سرحدی امور کے وزیر نجم الدین کے مابین ہونے والی ایک ملاقات میں کیا گیا۔

اس ملاقات کے بعد جاری ہونے والے ایک مشترکہ اعلامیے میں افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے حوالے سے کسی نئی ڈیڈ لائن کا تعین تو نہیں کیا گیا تاہم حکومت پاکستا ن کی جانب سے درمیانی مدت کا ایک فارمولا پیش کیا گیا ہے جس کے تحت افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد کے سالانہ جائزے کے بعد حتمی ڈیڈلائن مقرر کی جائے گی۔

خیال رہے کہ دہشت گردی کو روکنے میں ناکامی کے حوالے سے حکومت پاکستان پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تنقید کے بعد پاکستان نے افغان حکومت اور مہاجرین کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے سے مشاورت کے بعد افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لیے 31 دسمبر2009 ء کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی۔

rtv 28dec02 w5 afghan refugees unhcr chaman pakistan eng 150.jpg
 حکومت پاکستان کا یہ موقف رہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کے قریب موجودافغان پناہ گزینوں کے کیمپ دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال ہو رہے ہیں ۔ اور اس حوالے سے حکومت پاکستان کی جانب سے بعض کیمپوں کو بند بھی کیا گیا۔

گو کہ مہاجرین کے لیے بنائے گئے کیمپوں سے باہر رہنا غیرقانونی ہے تاہم حکومت پاکستان کا ماننا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی ایک قابل ذکر تعد اد مہاجرین کے لیے بنائے گئے مخصوص کیمپوں کی بجائے شہری علاقوں میں آباد ہے۔ 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں

  مزید خبریں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available