Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بھارت میں کئی کال سینٹرز نابینا افراد کو روزگار فراہم کررہے ہیں


September 4, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

[insert caption here]

دیکھنے میں تو یہ شہر ممبئی کے لاتعداد کال سنٹرز  سے ملتا جلتا ایک اور کال سنٹر معلوم ہوتا ہے۔    لیکن حقیقت میں یہ ایک ایسا پروجیکٹ ہے جس کی مدد سے ہندوستان کے نابینا افراد  بھی اس ملک کی ورک فورس میں شامل ہو سکیں گے۔  یہاں کام کرنے والے نابینا افراد روزانہ ٹاٹا انڈی کام نامی   ہندوستان کی ایک  ٹیلی فون کمپنی کی طرف سے ان گنت کالز  ملاتے ہیں۔  لیکن کمپیوٹر کی سکرین سے گاہکوں کے نام پڑھنے کے بجائے یہ ٹیلی فون آپریٹر ایک ایسا سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں جو کمپنی کے سرور پر موجود معلومات انہیں پڑھ کر سناتا ہے۔  آپریٹر کام کے دوران دو فون استعمال کرتے ہیں۔  ایک فون کے ذریعے وہ سرور سے معلومات حاصل کرتے ہیں، اور دوسرے فون سے گاہکوں کو کال ملا کر دیتے ہیں۔  اس کام کے لیے خوش گفتاری کے علاوہ اچھی یادداشت بھی بہت  ضروری ہے۔  

پروجیکٹ مینیجر رینا چدھا کہتی ہیں کہ یہ سب  شاندار  یادداشت کے مالک ہیں۔  آپ انہیں جو بات بتائیں گے، یہ چند لمحوں میں یاد کر لیں گے۔  جس کی وجہ سے انہیں  اس کام  میں کوئی دقت پیش نہیں آتی۔  یہ سب کے سب یقیناَ بہت محنتی ہیں۔  

آپریٹر پرافل ٹنڈن جزوی طور پہ نابینا ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹیلی مارکٹنگ میں تجربے کی وجہ سے انہیں یہ کام بہت آسان لگا۔ وہ کہتے ہیں کہ مجھے پہلے ہی کچھ اندازہ تھا کہ گاہکوں سے کس طرح بات کرنی چاہیے اور کس طرح انہیں اپنی کمپنی کی طرف مائل کرنا چاہیے۔  ہم اپنے ہر گاہک کو سمجھنے کی کوشش  کرتے ہیں اور پھر اس کے مطابق ان سے گفت و شنید کرتے ہیں۔  

پراجیکٹ منیجر چدھا یہاں کام کرنے والوں کی راہنمائی کرتی ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ نابینا کارکنوں کی وجہ سےان کا کام کسی طرح متاثر نہیں ہوتا۔ وہ کہتی ہیں کہ ان سب کوجو  کام دیا جائے، وہ اسے  بہت اچھی طرح سرانجام دیتے ہیں۔  سب بہت محنتی  اور  بے حد ذہین ہیں۔  

34 سالہ دیپتی گاندھی پچھلے سال سنٹر کی ابتدا سے ہی یہاں کام کر رہی ہیں۔  وہ کہتی ہیں کہ کال سنٹر میں کام کرنا ایک چیلنج ہے،  لیکن میں نے ہمیشہ اس  چیلنج کو قبول کرنے کی کوشش کی ہے۔

اس طرز کا یہ دوسرا کال سنٹر ہے جو ہندوستان کی نیشنل ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ نے ٹاٹا انڈی کام کے تعاون سے قائم کیا ہے۔  اس طرح کے سنٹرز کی مدد سے اب  بھارت  کے نابینا افراد کو بھی اس شعبے میں روزگار کے مواقع  فراہم کی جا سکیں گے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں

  مزید خبریں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available