Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دارفر میں باغیوں کے ٹھکانوں پر سوڈانی فوج کے حملے

September 7, 2008

دارفر کے باغیوں نے کہا ہے کہ سوڈانی فوجیں مسلسل دوسرے روز بھی شمالی دارفر میں باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کررہی ہیں لیکن فوج نےان خبروں کی تردید کی ہے۔

شورش پسند سوڈان لبریشن آرمی نے کہا ہے کہ سرکاری فوجی ہفتے کے روز درجنوں گاڑیوں میں سوار ہوکر اندر گھس آئے اور وہ مغرب میں باغیوں کے زیر قبضہ جبل مارا کے کچھ حصوں میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں۔

باغیوں نے کہا ہے کہ سرکاری فوج نے ہفتے کے روز اسی علاقے میں ان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ تشدد کے اس واقعہ میں کم ازکم 60 عام شہری، باغی اور سرکاری فوجی ہلاک ہوئے۔

اتوار کے روز سرکاری میڈیا سینٹر نے خبر دی کہ شمالی دارفر میں  حال ہی میں کوئی فوجی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ سینٹر نے مسلح فورسز کے ایک ترجمان بریگیڈئیر عثمان محمد الاغباش کے حوالے سے بتایا کہ سرکاری فوجی انسانی ہمدردی کے قافلوں کو علاقے میں باغیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے سڑکوں کی حفاظت کررہے ہیں۔

دارفر میں افریقی یونین اور اقوام متحدہ کے امن کاروں کے مشترکہ  مشن نے کہا ہے کہ وہ ان اطلاعات کی تحقیق کررہے ہیں۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی میزائل حملوں پر احتجاج

  مزید خبریں
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available