Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

انگولا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت جیت رہی ہے

September 7, 2008

 انگولا میں گذشتہ 16 برسوں میں ملک میں  پہلی بار ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حکمران جماعت مکمل فتح کی جانب بڑھ رہی ہے۔

آدھے سے زیادہ ووٹوں کی گنتی ہونے تک حکمران جماعت ایم پی ایل اے نے تقریباً 82 فی صد ووٹ حاصل کیے تھے۔ انگولا کی حزب اختلاف کی اہم جماعت یو این آئی ٹی اے کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد دس فی صد سے قدرے زیادہ ہے۔

یواین آئی ٹی اے کے راہنما عیسائس سماکوا نے اتوار کے روز کہا کہ حتمی نتائج سے ممکن ہے کہ  انگولا کے عوام کی مرضی کی عکاسی نہ ہوسکے۔

ان کی جماعت انتخابی نظام کو یہ کہتے ہوئے کہ وہ عملی طورپر ناکام ہوچکاہے، آئینی عدالت سے دارالحکومت لواندا میں ووٹنگ کو منسوخ کرنے کی درخواست کرچکی ہے۔

انتخابی نگرانوں نے ووٹنگ کے عمل میں نقائص کی نشاندہی کی ہے لیکن مجموعی طور پر اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کیونکہ انتخابات کے دوران تشدد  اور ہراساں کیے جانے کے واقعات بہت ہی کم یا برائے نام سامنے آئے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی میزائل حملوں پر احتجاج

  مزید خبریں
شکاریوں سے قدرتی وسائل کے محافظ تک کا سفر
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available