بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
September 7, 2008
بھارتی کنٹرول کے کشمیر میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی جھڑپیں ہوئیں۔
مشتعل مظاہرین نے اتوار کے روز پولیس پر اس وقت پتھراؤ کیا جب پولیس نے انہیں آنسو گیس کے ذریعے منتشر کرنے کی کوشش کی۔
اکثر مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے کے مظاہرے کے دوران ربڑ کی گولی لگنے سے ایک 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر برہم ہیں۔
عہدے داروں نے کہا ہے کہ کچھ مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔
مسلمان علاحدگی پسندوں نے ہفتے کےروز اس متنازع ہمالیائی خطے میں بھارتی حکمرانی کے خلاف احتجاج میں ایک روز ہ ہڑتال کروانے کی کوشش کی تھی۔ وادی میں دکانیں، کاروبار اور سکول بند رہے۔