امریکہ میں ووٹروں کی تعداد کروڑوں میں ہے لیکن امریکی صدر کے انتخاب کا دارومدار صرف 538ووٹوں پر ہوتا ہے۔ امریکی صدارت کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹوں کی بجائے بالواسطہ طریقے سے الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے۔
آج سے تقریبا200 سال پہلے 1987 میں امریکہ کے بانیوں نے اس وقت آئین کے لیے بہت بحث مباحثے کے بعد صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج طریقہ کا تجویز کیا جس کی وجہ یہ تھی صدر کا انتخاب براہ راست عوام یا کانگریس کے ہاتھ میں دینے کی بجائے ایک درمیانی راستہ اختیار کیا جائے۔
کانگریس کو صدر منتخب کرنے کا اختیار ، قوت کی تقسیم کی بنا پر نہیں دیا گیا جبکہ عوامی ووٹ کے نظام کے حوالے سے یہ خدشہ موجود تھا کہ اس کے ذریعے بڑی ریاستیں غالب آجائیں گی۔
لہذا صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کا طریقہ اپنانے کا فیصلہ کیا گیاجواب تک رائج ہے۔
امریکہ کی ہر ریاست کے دو سینیٹر ہوتے ہیں ۔ الیکٹورل کالج کی طرح ہر ریاست کو اپنے ہر سینیٹر کے پیچھے ایک الیکٹر نامزد کرنے کی اجازت ہے۔
آبادی کے تناسب سے ہر ریاست کو ایوان نمائندگان میں جتنی نشستیں ملتی ہیں ، وہ اپنی ریاست کے لیے اتنے ہی اور الیکٹرز ، الیکٹورل کالج میں شامل کرسکتے ہیں۔ اس طرح امریکہ بھر میں الیکٹورل کالجز کی تعداد 538 بنتی ہے۔