Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بھارتی کشمیر میں کرفیو، گرفتاریاں مظاہرے


October 5, 2008

بھارتی کشمیر کے دارالحکومت میں آزادی کے مطالبے کے حق میں پیر کو ہونے والےعام جلسے کو روکنے کے لیے پورے کشمیر کو عملاً فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب سے نافذ کرفیو پر عمل درآمد کرا رہے ہیں۔ جبکہ حسّاس علاقوں میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔

سری نگر کی اہم شاہراہوں پررکاوٹیں کھڑی کر کے لوگوں کی آمد و رفت کو روکا گیا ہے۔ متعدد کشمیری کارکنوں اور لیڈروں کو یا تو گرفتار کر لیا گیا ہے یا ان کو ان کے گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے باوجود سری نگر کے پرانے شہر میں کچھ لوگ  کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک پر نکل آئے اور حکومت مخلاف مظاہرہ کیا، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی اور لاٹھی چارج کیا، کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اسی طرح ایک اور شہر بارہ مولا میں میں بھارت مخالف مظاہرہ ہوا۔

سری نگر سے شائع ہونے والے اخبارات چھپنے کے باوجود تقسیم نہیں کیے جا سکے۔ صحافتی حلقوں نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کو کرفیو پاس جاری کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔

ادھر نظر بند کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کو گذشتہ رات سینے میں شدید درد کی شکایت کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس

  مزید خبریں
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک