ایران میں سفارتی مشن کا قیام زیرغور ہے: کانڈولیزارائس
October 5, 2008
کانڈولیزا رائس
امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزارائس نے کہا ہے کہ بش انتظامیہ
بدستور ایران میں سفارتی مشن قائم کرنے پر غور کررہی ہے۔
رائس نے ایسوسی ایٹڈ پریس کی اس خبر کی تردید کی کہ بش انتظامیہ
نے یہ مسئلہ اپنے جانشین پر چھوڑ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو
بتایا کہ واشنگٹن مسلسل اس بارے میں غور کررہاہے۔
دوسرے مسائل پر مذاکرات کے لیے بھارت سے قزاقستان کی پرواز
کے دوران کانڈولیزارائس نے اس خیال کو دلچسپ قرار دیتے ہوئے اس پر مزید کوئی تبصرہ
نہیں کیا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان تہران کےجوہری پروگرام پر
اختلافات ہیں۔
ایران اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کو نظر انداز کرچکاہے جس
میں اس سے یورینیم کی افزودگی روک دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ امریکہ اور یورپی
حکومتوں کو خدشہ ہے کہ ایران ایٹم بم بنانے کی کوشش کررہاہے۔
ایران اس کی تردید کرتا ہے اوراس کا کہنا ہے کہ
وہصرف جوہری توانائی کے لیے کم تردرجے کا
ایندھن تیار کرنا چاہتا ہے۔