برما میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 2100 سے زیادہ ہوگئی
October 5, 2008
انسانی حقوق کی دو تنظمیوں نے کہا ہے کہ برما کی جیلوں میں حکومت مخالفین کی تعداد پچھلے سال کے دوران دگنی ہوکر 2100 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اسسٹنس ایسوسی ایشن فار پولیٹکل پرزنرز اور یوایس کمپین فار برما نامی ایک اور تنظیم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی کے لیے اقدام کرے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں کم ازکم 2123 سیاسی قیدی ہیں۔ یہ تعداد جون 2007 ءمیں اقوام متحدہ کے ایک 1192 کے اعدادو شمار سے 78 فی صد تک زیادہ ہے۔
15 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں ستمبر کے دوران حکومت مخالفین کے خلاف کی گئی مبینہ کارروائیوں کی تفصیل دی گئی ہے۔