نائجیریا کے سب سے بڑی عسکریت پسند تنظیم نے کہا ہے کہ اس نے نائجیریا کے تیل کے ان 19 کارکنوں کورہا کردیا ہے جنہیں لگ بھگ ایک ماہ قبل دوسرے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔
موومنٹ فار ایمنسی پیشن آف دی نیجر ڈیلیٹا یا مینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ان یرغمالوں کو اتوار کے روز نائجیریا کی دریائی ر یاست میں رہا کیا۔
مینڈ نے کہا ہے کہ اس نے ان یرغمالوں کو مقامی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے کے چند دنوں کے بعد ستمبر کے وسط میں ان سے آزاد کرایا تھا۔
گروپ نے اتوار کے روز کہا کہ اس کےپاس ابھی بھی یوکرین کا ایک اور برطانیہ کے دوباشندوں کے ساتھ ساتھ دوسرے یرغمال بھی موجود ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ انہیں سیکیورٹی کے خدشات کی وجہ سے رہا نہیں کیا جاسکتا۔