2008 کا نوبیل انعام تین یورپی سائنس دانوں نے حاصل کرلیا
October 6, 2008
فرانسیسی سائنسدان لیوک مونٹیگ نیئر
یورپ کے تین سائنس دانوں نے ایڈز اور سروائکل کینسر کا باعث بننے والے الگ الگ وائرسوں کی دریافت پر طب کے شعبے میں 2008 ءکا نوبیل انعام جیت لیا ہے۔
سٹاک ہوم میں نوبیل کمشن نے فرانس کے فرینکوئس بارے سنیوسی اور لیوک مونٹیگ نیئر کو سراہا جنہوں نے 1980 ءکے عشرے میں اس ایچ آئی وی وائرس دریافت کیا جو مدافعتی خلیوں کو تباہ کرکے ایڈز کا سبب بنتا ہے۔
جرمن محقق ہیرلڈ زور ہاؤسن کو سروائیکل کی وجہ بننے والے وائرس کی دریافت پر یہ اعزاز دیا۔ سروائیکل کینسر عورتوں میں چھاتی کے کینسر کے بعد دوسرا سب سے عام کینسر ہے۔
ہاؤسن کو لگ بھگ 15 لاکھ ڈالر کے ایوارڈ میں سے نصف ملے گا جب کہ باقی نصف انعام بارے سنیوسی اور مونٹیگ نیئر میں مساوی طورپر تقسیم ہوگی۔
اگلے ہفتے کے دوان پانچ مزید نوبیل انعاموں کا اعلان کیا جائے گا جب کہ جمعے کے روز امن کے نوبیل انعام جیتنے والے کے نام کا اعلان ہوگا۔