Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاک امریکہ کشدیدگی کا فائدہ القاعدہ کو ہوگا: امریکی تھنک ٹینکس


October 7, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Taliban

پاکستان کی سرحد پر امریکی افواج کی یک طرفہ کاروایئوں کے نتیجے میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کا القائدہ بھی فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ یہ بات واشنگٹن ڈی سی کے 13 تھنک ٹینکس کے  نمائندوں اور سیاسی  ماہرین  پر مشتمل پاکستان پالیسی ورکنگ گروپ نے  امریکی حکومت کے لیے پاکستان سے منسلک  خارجہ پالیسی کے موضوع پر چند تجاویز پیش کرتے ہوئے کہی۔یہ تجاویز  صدر بش کی حکومت کی پالیسیوں کے نتائج، اور پاک افغان سرحد پر انسداد دہشت گردی کے حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے پیش کی گئیں۔

امریکہ کے صدارتی انتخابات سے کچھ ہفتوں قبل پیش کی جانے والی تجاویز  کی یہ رپورٹ نومبر میں منتخب ہونے والی حکومت کے لیے تحریر کی گئی ہے۔  ورکنگ گروپ کی ایک سربراہ لیزا کرٹس کا کہنا ہے  کہ پاکستان کی سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف  امریکی افواج کی یک طرفہ کاروائیوں کے نتیجے میں نہ صرف  پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں خلل  آ  سکتا ہے بلکہ دہشت گرد  بھی  اتحادیوں کے تعلقات میں اس  کشیدگی کا فائدہ  لے سکتے ہیں۔  

لیزا کرٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرحد پر امریکی افواج کی یک طرفہ کاروائیوں کی وجہ سے پاک امریکی تعلقات میں جو کشیدگی پیدا ہوئی ہے، اس کا القائدہ یقینا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔ ہم نے اپنی رپورٹ میں اس خطرے پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

  لیزا کرٹس نے کہا کہ پاکستان کے لیےسالانہ 1.5 ارب ڈالر  مالی امداد  مختص کرنے کے علاوہ امریکی  حکومت کو پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پاک فوج کو  مناسب  ہتھیار بھی  مہیاکرنے چاہئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ  انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو بھارت کی طرف سے جو خدشات ہیں، ان کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں پاکستان کی شمولیت متاثر ہو سکتی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں امریکی حکام کو کچھ ٹھوس اقدام کرنے  ہوں گے۔

لیزا کہتی ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی حکام کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد سازی کے ادامات  کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، اور جوہری مسائل  پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ اس کے علاوہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور امریکہ کا تعاون باہمی مفاد  پر مبنی ہو سکتا ہے۔ اور یہ بات بھی ہم نے  اس رپورٹ میں پیش کی ہے۔

لیزا کرٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں  بہتری لانے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔لیکن امریکہ کے کسی  دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان اور امریکہ کے تعلقات متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

 اسی موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے ورکنگ گروپ کے ایک دوسرے رکن  جے ایلیکزینڈر تھیئر  کے نے کہا کہ  ورکنگ گروپ نے پاکستان اور امریکی افواج کے اتحاد کو مزید مستحکم  کرنے کی تجویز بھی  پیش کی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہم نے امریکی حکام کہ فوجی تعاون کو مزید ستحکم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ فوجی کاروائیوں کے سلسلے میں  پاکستان، افغانستان اور امریکہ کے نمائندوں کوایک ساتھ مل کر فیصلے کرنے چاہئیں۔ اس  پر  کچھ برسوں سے تبادلہ خیال ہو رہا ہے،  لیکن اب اسے عمل میں لانے سے ان تینوں ممالک کے تعاون کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

فوجی امداد کے علاوہ  ورکنگ گروپ نے پاکستان کے لیے مالی امداد میں اضافے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔  لیزا کرٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بجٹ، قرضوں کی ادائگی اور فوجی کاروائیوں کے لیے مالی امداد دینے کے علاوہ پاکستان کی معیشت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

 وہ کہتی ہیں کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں مالی امداد کا بیشتر حصہ پروجیکٹ ایڈ کی صورت میں دینا چاہیے، تاکہ پاکستان کے شعبہ تعلیم اور  شعبہ صحت کو فائدہ ہو،  اور عوام تک بجلی اور پانی جیسی  سہولتیں پہنچائی جا سکیں۔ پاکستانی عوام مالی امداد سے اسی صورت میں مستفید ہو سکتی ہے۔ یہی تجاویز ہم نے اپنی رپورٹ میں بھی پیش کی ہیں۔
لیزا کرٹس نے یہ بھی کہا  کہ پاکستان کی ٹیکسٹا ئیل انڈسٹری کو امریکہ کے ساتھ تجارتی مراسم بڑھانے کا موقع دینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو  امداد فراہم کرنے کا یہ منصوبہ  صرف  اسی صورت میں کامیاب ہو سکتا ہے  اگر اس کے نتیجے میں پاکستانی عوام کے حالات میں کوئی تبدیدلی واقع ہو۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس

  مزید خبریں
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک