Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی آٹو انڈسٹری بھی بحران کی لپیٹ میں،ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت میں 27 فی صد کمی 


October 7, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Ford says it lost more than $8 billion in the second quarter

امریکی مالیاتی بحران نے اب آٹو انڈسٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور موٹر گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے کمی ہورہی ہے جس کے نتیجے میں آٹوانڈسٹری سے منسلک لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں اور کئی بڑے بڑے پلانٹ بند ہوگئے ہیں۔ امریکہ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں موٹر گاڑیوں کے بڑے بڑے شو رومز موجود ہیں اور ان میں کچھ عرصہ پہلے تک بہت گہماگہمی اور رونق نظر آتی تھی مگر اب وہاں ویرانی بڑھ رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اب قرضے ملنا دشوار تر ہوگیا ہے جبکہ امریکہ میں گاڑیوں کی فروخت بالعوم بینکوں سے لیے جانے والے قرضوں  پر ہوتی ہے۔

جے سٹورٹز مشی گن میں فورڈ کمپنی کے  سیلز منیجر ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں 90 کی دہائی سے اس شعبے سے وابستہ ہوں مگر اب میرے لیے کام کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

سٹورٹز کا کہنا ہے کہ  کمپنوں نے وصولی  یقینی بنانے کے لیے قرض کی  شرائط بہت سخت کردی ہیں اور  ان تین چار مہینوں میں تو انہوں نے یقینی طورپر قرض دینے سے اپنا ہاتھ ہی کھینچ لیا ہے۔

فروخت میں کمی کے باعث کارکمپنیاں اپنی پیداوار گھٹانے اور کارکنوں میں چھانٹی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔  اس عشرے میں مشنی گن میں پہلے ہی آٹو انڈسٹری سے وابستہ تقریباً دو لاکھ ملازمتیں ختم ہوچکی ہیں۔ ڈیٹو رائٹ کی تین بڑی کمپنیوں کو پچھلے چار برسوں میں ایک کھرب ڈالر کا نقصان ہوچکاہے۔ آٹو موٹوو نیوز پبلیشر کیتھ کرین کا کہناہے کہ صورت حال بہت خراب ہے۔

وہ کہتے ہیں  کہ گاڑیوں کے کاروبار کو اس وقت مشکلات کا سامناہے اور میرا خیال ہے کہ استحکام آنے تک یہ صورت حال جاری رہے گی۔کرین کا کہنا ہے کہ آٹوانڈسٹر پہلے ہی تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کانشانہ بنی ہوئی ہے۔

ڈیٹو رائٹ کی کمپنیوں کو پہلے ہی تیل کی اونچی قمیتوں سے شدید دھچکا لگ چکاہے۔

تجزیہ کاروں کا کہناہےکہ وہ تین کمپنیاں چھوٹی کاریں نہیں بناتیں جس کی وجہ سے وہ ایک عرصے سے نقصان میں جارہی ہیں۔ سٹورٹز کا کہناہے کہ کئی ڈیلرز نے اپنا کاروبار بند کردیا ہے۔ وہ لوگ جن کا سلسلہ بہت پھیلا ہوا تھا اور وہ تھوڑا ہی آگے گئے تھے ۔ جب آمدنی کے ذرائع بند ہوجائیں تو آپ کو اپنی پونجی سمیٹنی ہوتی ہے۔اگر آپ اس طوفان کی زد میں ہیں تو مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ڈیٹو رائٹ  کا منظر اب یہ ہے کہ  فیکٹریاں بند ہورہی ہیں ، گھروں پر برائے فروخت کے بورڈ لگے ہوئے ہیں

ڈیٹو رائٹ کے رہائشی جنہیں پہلے  ہی مشکلات کا سامنا ہے ، ملازمتوں میں مزید کٹوتیوں، مزید فیکٹریوں کی بندش اور مزید گھروں کی قرقی کے خوف میں مبتلا ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اورکزئی ایجنسی میں خود کش حملے میں چھ افراد ہلاک

  مزید خبریں
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک