Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ کی دشمن نہیں ہوں: ڈاکٹر عافیہ


October 9, 2008

Dr Aafia Siddiqui
ڈاکٹر عافیہ بہت کمزور لگ رہی تھیں: پاکستانی ڈاکٹر
امریکہ میں زیر حراست پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے پاکستانی سینیٹروں کے ایک وفد سے ملاقات میں واضح کیا ہے کہ ان کی امریکہ سے کوئی دشمنی نہیں۔

سینیٹر مشاہد حسین کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک طبی حراستی مرکز میں زیر علاج ڈاکٹر صدیقی نے واضح طور پرانہیں بتایا کہ وہ امریکہ کی دشمن نہیں ہیں۔ انہوں نے یہاں 12 سال گزارے ہیں اور اس دوران یہاں انہوں نے جن لوگوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی بہت اچھی یادیں ہیں۔

البتہ ڈاکٹر صدیقی کا کہنا ہے کہ انہیں غیر قانونی طور پر زیر حراست رکھا جا رہا ہے۔ 

منگل کو سینیٹر مشاہد حسین کی سربراہی میں پاکستانی سینیٹرز کے ایک وفد نے ڈاکٹر صدیقی سے ملاقات کی تھی۔  

بدھ کو نیو یارک میں اس ملاقات سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں سینیٹر مشاہد حسین نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے واضح طور پر بتایا ہے کہ انہیں گزشتہ پانچ سال افغانستان میں بگرام کے امریکی ہوائی اڈے پر رکھا گیا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔

امریکی حکومت اس الزام کی تردید کرتی ہے۔ اس کا موقف ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جولائی میں افغانستان کے صوبے غزنی میں حراست میں لیا گیا تھا اور اس سے پہلے پانچ سال انہوں نے کہاں گزارے، اس کا اسے کوئی علم نہیں۔

وفد میں شامل سینیٹر ایس ایم ظفر نے بتایا کہ ڈاکٹر صدیقی بہت کمزور نظر آ رہی تھیں اور ذہنی طور پر پریشان بھی لگ رہی تھیں۔

سینیٹرز نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کو کب اور کہاں حراست میں لیا گیا تھا اور کئی سوالات کے جواب میں کہا کہ ابھی پورے حقائق سامنے نہیں آئے۔

پاکستانی وفد نے امریکی حکومت سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی غیر مشروط رہائی اور پاکستان واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ڈاکٹر صدیقی کے قانونی اخراجات امریکی حکومت برداشت کر رہی ہے۔

صدر آصف زرداری نے چند روز قبل نیو یارک میں اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ڈاکٹر صدیقی کے قانونی اخراجات پاکستان کی حکومت اٹھا رہی ہے۔  

سینیٹرز کے وفد نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر صدیقی کو امریکہ میں انصاف ملنے کی امید نہیں اور وہ پاکستان واپس جانا چاہتی ہیں۔

ڈاکٹر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے جولائی میں افغانستان میں ایک امریکی تفتیشی ٹیم پر گولیاں چلائیں اور انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کی۔

ان پر نیو یارک کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ عدالت کے حکم پر ان کا طبی علاج اور ذہنی معائنہ کروایا جا رہا ہے جس کے بعد دسمبرمیں عدالت اس کا فیصلہ کرے گی کہ وہ ذہنی طور پر اس قابل ہیں یا نہیں کہ ان پر مقدمہ چلایا جا سکے۔ 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس

  مزید خبریں
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک