Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بجلی کے نرخوں میں اضافے پر عوامی،صنعتی و تجارتی حلقوں کا شدید ردعمل


October 10, 2008

Electricity Poles

وفاقی وزارت پانی و بجلی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(KESC) کے بجلی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 71 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے رہائشی، صنعتی، تجارتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں اس اضافے کا اطلاق رواں سال یکم اپریل سے کیا گیا ہے جس کے بعد اس مہینے صارفین کو موصول ہونے والے بلوں میں گزشتہ چھ ماہ کے بقایا جات بھی شامل ہوں گے۔ 

 واضح رہے کہ حکومت پاکستان پہلے KESC کو اوسطاََ دو روپے فی یونٹ سبسڈی دیتی تھی جسے رواں سال کے بجٹ میں ختم کر کے صارفین سے وصول کر نے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ یکم اپریل اور حکم جولائی سے شروع ہونے والی سہ ماہی میں نیپرا National Electric Power Regulatory Authority نے KESC کو بیس بیس فیصد اضافے کی اجازت دی تھی تا ہم وفاقی وزارت پانی و بجلی نے اس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تھا۔ اب یکم ستمبر سے شروع ہونے والی سہ ماہی میں 31 فیصد اضافے کے ساتھ مذکورہ دو سہ ما ہی کا نوٹفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ حکومت نے KESC کو ملک میں بجلی تقسیم کرنے والی دوسری سرکاری کمپنیوں کے برابر حیثیت بھی دے دی ہے ۔ اب پیپکوPakistan Electric Power Company جس نرخ پر بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو بجلی فراہم کرتا ہے KESC کو بھی اسی نرخ پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ KESC کی نجکاری سابقہ حکومت نے نومبر 2005 میں کی تھی ۔ ادارہ کے انتظامی اختیارات نجی شعبے کے پاس ہونے کی وجہ سے پیپکو KESC کو زائد نرخوں پر بجلی فراہم کرتا تھا ۔

[insert caption here]

کراچی پاکستان کا تجارتی مرکز ہے اور ملکی معیشت کا ستر فیصد ریوینیو یہاں سے حاصل کیا جاتا ہے ۔ ایسے میں حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے پر عام شہریوں سمیت صنعتی و تجارتی حلقے حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے زیادتی اور ناقابل قبول قرار دے رہے ہیں۔

ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر انجم نثار نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت پہلے ہی دباوٴ کا شکار اور زوال پذیر ہے ۔ کرنسی پر بھی دباوٴ ہے ایسے میں یہ اضافہ نا قابل قبول ہے ۔ KESC راتوں رات یکا یک تاجروں سے مشورہ کیے بغیر بجلی کی قیمتیں بڑھا دیتی ہے ۔ اس فیصلے سے ایکسپورٹ بہت زیادہ متاثر ہو گی جس کے آنے والے دنوں میں ملک پر انتہائی برے اثرات ہوں گے ۔ وہ کہتے ہیں کہ جو ایکسپورٹ آرڈر لیے جاتے ہیں ان کے لیے طویل مدت کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے ۔ پیداواری لاگت آج کی بنیاد پر کی جاتی ہے ۔ اب چھ مہینے پہلے جو آرڈر لیا تھا حالیہ اضافے کے بعد ہم کیسے پورا کر پائیں گے؟ حکومت فوری اس فیصلے کو واپس لے ۔

دوسری جانب کراچی کی تاجر برادری نے اس فیصلے کے مسترد کرتے ہوئے احتجا جاََ رواں ماہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 72 گھنٹے کے اندر اس فیصلے کو واپس لے ورنہ تاجر برادری سراپا احتجاج بن جائے گی اور مارکیٹوں پر تالے ڈال کر احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے ۔

کراچی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق میمن کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال، دہشت گردی اور مہنگائی کے باعث کاروباری صورتحال انتہائی مخدوش ہے ۔ کاروباری گراف 70 فیصد تک گر چکا ہے ایسے میں بجلی کے نرخوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے سے تاجروں کے کاروباری اخراجات میں 250 فیصد اضافہ ہو گا اور صرف تاجروں کو سوا ارب روپے کا اضافی بوج برداشت کرنا ہو گا۔ ہمارے لیے ممکن نہیں کہ ہم اتنی مہنگی بجلی استعمال کر کے تجارتی سرگرمیاں جا ری رکھ سکیں۔

[insert caption here]

پاکستان میں توانائی کا بحران انتہائی شدید اور عفریت کی صورتحال اختیار کر چکا ہے ۔ غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے صنعتوں میں پیداواری عمل متاثر ہونے کی وجہ سے ملکی معیثت عدم استحکام کی جانب گامزن دکھائی دیتی ہے ۔ ایسے میں ایوان صنعت و تجارت کراچی کے صدر انجم نثار کہتے ہیں کہ پاکستان کو آگے لے جانے کی اب ایک ہی صورتحال ہے اور وہ ہے ایکسپورٹ میں اضافہ ۔ ایکسپورٹ تب سر پلس ہو گا جب ہمارے پاس Energy ہو گی ۔ اور توانائی کی صورتحال آپ کے سامنے ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ڈیموں ، پن بجلی ، شمسی توانائی ، بائیو گیس غرض تمام متبادل ذرائع کو بروئے کار لائے اور سنجیدگی سے کریش پروگرام کے تحت اس مسئلے کو حل کرے۔ اگر دو تین سال میں ہم دو سے تین ہزار میگاواٹ بڑھا لیں تو ہم ایکسپورٹ میں کا میاب ہو جائیں گے۔

دوسری جانب عام شہری بھی بجلی کے نرخوں میں دگنے اضافے پر سخت رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے ایک شخص کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب کچھ بھی سستا نہیں رہا ۔ مہنگائی ، بے روزگاری اور غربت انتہا پر ہے ۔ ہم یہ بل کہاں سے بھریں گے؟

شہریوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد شہر میں بجلی چوری کرنے کی شرح بڑھ جائے گی اور جرائم میں بھی اضافہ ہو جائے گا ۔ یہ فیصلہ قوم کو خودکشی کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہے اس لیے حکومت اسے فوری طور پر واپس لے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس

  مزید خبریں
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک