Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ایرانی خام تیل کی درآمد پر ادائیگیوں کو مئوخر کرنے کی پاکستانی درخواست


October 10, 2008
ویڈیو دیکھئے - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (WM) video clip
ویڈیو دیکھئے - Watch (WM) video clip

Iranian Foreign Minister addressing press conference-Islamabad-Oct 10-08

ایرانی وزیر خارجہ منوچہرمتقی نے شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی

پاکستان نے ایران سے درخواست کی ہے کہ وہ اُسے خام تیل کی فروخت پر ادا ئیگیوں میں سہولت فراہم کرے تاکہ ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ایرانی وزیرخارجہ منوچہر متقی کے درمیان دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کی بعد ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں منوچہر متقی نے کہا کہ ایرانی قوانین خام تیل کی برآمد پر ادائیگیوں کو تین ماہ تک موخر کرنے کی اجازت دیتے ہیں لیکن اُنہوں نے اپنے پاکستانی ہم منصب کویقین دہانی کرائی ہے کہ ایرانی قیادت اور کابینہ سے صلاح مشوروں کے بعد نہ صرف پاکستانی درخواست پر غور کیا جائے گا بلکہ پاکستان کے لیے ادائیگیوں کو موخر کرنے کی معیادبڑھانے کے لیے کوشش بھی کی جائے گی۔

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر ایران خام تیل پر ادائیگیوں کوموخر کرنے کی پاکستانی درخواست کو مان لیتا ہے تو اس سہولت سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے اندرونی ادائیگیوں کے توازن میں بھی بہتری آئے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے بھی کچھ ایسی ہی سہولت کی درخواست کر رکھی ہے اور بعض حکومتی عہدیداروں نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ کہ سعودی عرب نے پاکستان کی درخواست کو قبول کر لیا ہے لیکن ابھی سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

وزارت خزانہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایسی سہولتیں ملنے سے بیرونی قرضوں اور درآمدی بلوں کی ادائیگیوں سے متعلق بحران کو کم کرنے میں آسانی ہو گی کیونکہ نئی حکومت کو تقریبا ًتین ارب ڈالر قرضوں کی ادائیگی کے لیے ضرورت ہیں۔

Sui Southern Gas Pipeline
ایرانی اور پاکستانی وزراء خارجہ نے جمعے کو اسلام آباد میں ہونے والی نیوز کانفرنس میں اُس مجوزہ گیس پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت کا اعلان بھی کیا جس کے تحت ایران سے قدرتی گیس پاکستان کو برآمد کی جائے گی ۔اس منصوبے کے تحت ایرانی قدرتی گیس بھارت کو بھی دینے پر بات چیت چل رہی ہے لیکن بھارتی حکومت کی طرف سے پس وپیش کے بعد ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی کا کہنا ہے کہ اب اُن کے ملک نے پاکستان کی ساتھ دوطرفہ طور پر گیس پائپ لائن بچھانے کا ارادہ کر لیا ہے لیکن اگر کسی مرحلے پر بھارت اس منصوبے میں شامل ہونا چاہے گا تو اُس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تقریبا ًآٹھ ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی اس گیس پائپ لائن منصوبے کی امریکہ مخالفت کر رہا ہے کیونکہ اس کی تعمیر سے ایران کو سفارتی اور سیاسی طور پر تنہا کرنے کی امریکی کوششیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

امریکہ کا موقف ہے کہ ایران کے متنازعہ جوہر ی پروگرام کی وجہ سے تہران کی ساتھ اس طرح کے اقتصادی منصوبے اُس کی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں کو تقویت مل سکتی ہے لیکن ایرانی قیاد ت امریکہ کے ان خدشات کو بے بنیاد قرار دے کر رد کرتی ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس

  مزید خبریں
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک