Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پارلیمان کو دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ پر اپوزیشن کا عدم اطمینان


October 10, 2008

Ch Nisar Ali Khan-PML-N
چوہدری نثار علی خان
قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف چودھری نثار علی خان نے بند کمرے میں پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو دی جانے والی بریفنگ کو یہ کہہ کر مسترد کیا ہے کہ اِس سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا، اُن کے بقول، اصل مقصد حاصل نہیں ہوا۔

جمعے کو اسلام آباد میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چودھری نثار نے کہا کہ اُن کی جماعت کا موقف ہے کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی داخلی صورتِ حال اور خارجہ پالیسی خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک۔امریکہ تعاون کی پالیسی کو ایوان میں زیرِ بحث لایا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چاہیئے کہ وہ بتائے کہ سابقہ حکومت کی طرف سے امریکہ کے ساتھ کیے گئے معاہدے کیے تھے اور اُنہیں ایوان میں پیش کیا جائے اور کیا نئی حکومت بھی اُنہی معاہدوں کا پاس کر رہی ہے یا کرے گی، اور اگر نہیں تو موجودہ حکومت کی حکمتِ عملی کیا ہے۔

چودھری نثار نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا:’پالیمنٹ کے اندرکوئی ’اِشو‘ آئے تو سب سے پہلے حکومتِ وقت اپنی پالیسی قوم کے سامنے لاتی ہے پھر اُس پر بحث ہوتی ہے۔ فوجی آپریشن کے بیان یا بریفنگ پر پالیسی ڈبیٹ نہیں ہوتی، نہ اُس پر سوال و جواب ہوتا ہے۔‘

چودھری نثار نے مطالبہ کیا کہ پیر کو شروع ہونے والے مشترکہ اجلاس کو پوری قوم کے سامنےلایا جائے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
”اوباما کے اقتدار سنبھالتے ہی حملے رک جائیں گی“

  مزید خبریں
شکاریوں سے قدرتی وسائل کے محافظ تک کا سفر
”بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے من موہن سنگھ سے بات کروں گا“
نیٹو ،افغان سپلائی لائن جاری رہے گی: پاکستان
اوباما اپنی کابینہ چننے میں مصروف ہیں
اظہار رائے کی آزادی پر ایک نئی بحث
ہلیری وزیرِ خارجہ بنیں تو بل کلنٹن کی بھی پڑتال ہو گی
بنوں میں مشتبہ امریکی میزائل حملہ، القاعدہ کے اہم رکن سمیت پانچ افراد ہلاک
فیض احمد فیض: اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے
عراق میں 135 صحافی اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران ہلاک ہوئے
گلیشیئر ز کا تیزی سے پگھلنا ماحول کے لیے خطرناک ہے
پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے: جسٹس افتخار چوہدری
اوباما کو ناکامی ہوگی، ظواہری
جاوید میانداد پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل مقرر
مکی ماؤس 80 سال کا ہو گیا
موجودہ عہد ادب میں ’لا نظریہ‘ کا عہد ہے:گوپی چند نارنگ
ڈاکٹر عافیہ کی ذہنی صحت: عدالتی بحث جاری
اوباما سے امیدیں
اوباما وزیرِ صحت کے اہم عہدے کے لیےسابق ڈیموکریٹ سنیٹر ڈیشل کو نامزد کریں گے: میڈیا
یورپی یونین  کی طرف سے معاشی بحالی کا پیکیج
امریکہ ایشیا اور بحرالکاہل کے ملکوں سے وابستگی اور تعاون جاری رکھے گا: ایڈمرل کیٹنگ
ایران اورشام کے بارے میں عنقریب ایک رپورٹ متوقع
کمانڈو فورس کے سابق سربراہ اسلام آباد کے قریب حملے میں ہلاک
”غربت کے باعث والدین بچے ایدھی مراکز بھیجنے پر مجبور“
گجرات کے قصبے میں AIDS/HIVکے وائرس میں اضافہ
بھارتی بحریہ نے قزاقوں کا جہاز ڈبو دیا
پووپیگنڈہ لٹریچر بھیجنا بند کیا جائے، جنوبی کوریا
کمیشن میں اضافہ کیا جائے: پیٹرولیم ڈیلرز کا مطالبہ
جھنگ کا ممتاز حسین نیویارک کا ایک کامیاب فن کار  Video clip available
عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی 2011ء تک، لیکن توسیع بھی ممکن  Video clip available