انڈونیشیا میں فحش تصاویر کی اشاعت روکنے سے متعلق بل کے خلاف مظاہرہ
October 11, 2008
اتوار کے روز انڈونیشیا میں ہزاروں لوگوں نے جکارتہ میں فحش تصاویر کی اشاعت کے انسداد سے متعلق ایک زیر غور بل کی مخالفت میں جزیرہ بالی میں مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ اس بل کے ذریعے جزائر آرچی پلاجو میں اقلیتوں کی ثقافتی روایات کو ہدف بنانے سے قومی وحدت کو خطرہ لاحق ہوگا۔
اس بل کے لیے، جس کا مقصد نوجوانوں کو فحش تصویری مواد سے بچانا ہے، سیکولر انڈونیشیا میں اسلام پسند جماعتوں کا ایک چھوٹا سا گروپ زور دے رہاہے۔
اس منصوبے کی اقلتی گروپس نے مذمت کی ہے جن میں ہندوبالینیز اور عیسائیوں سمیت کچھ قبائلی گروپس بھی شامل ہیں جو روائتی لباس کے طورپر تقریباً برہنگی کے حق میں ہیں۔
ناقدین کو یہ تشویش بھی ہے کہ یہ قانون سخت گیر مسلمانوں اور اعتدال پسند مسلمانوں میں بھی محاذ آرائی کا باعث بن سکتا ہے۔