زمبابوے میں شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
October 11, 2008
زمبابوےکی حزب اختلاف نے کہاہے کہ صدر رابرٹ موگابے کی جانب سے اپنی جماعت زانو پی ایف کو اہم وزارتیں تفویض کیے جانے کے بعد شراکت اقتدار کا معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔
زمبابوے کے ایک سرکاری بیان میں ہفتے کے روز کہا گیا کہ صدر موگابے نے دفاع، داخلی اور اور مالیات کی وزارتیں زانو پی ایف کے کنٹرول میں دے دی ہیں۔
حزب اختلاف نے اس اقدام کو یک طرفہ قرار دیا۔
اس اقدام کا اعلان مسٹر موگابے،حزب اختلاف کے لیڈر موومنٹ فار ڈیموریٹک چینج کے مارگن چنگیرائی اور حزب اختلاف کے الگ ہوجانے والے دھڑے کےسربراہ آرتھر موتمبرا کے درمیان مذاکرات کے ایک روز بعد ہوا۔
تمام حریف جمعے کےر وز اس بات پر متفق ہوگئے تھے کہ جنوبی افریقہ کے صدر تھابو ایمبکی کو تعطل دورکرنے کی کوشش میں ہرارے دوبارہ آنے کے لیے کہا جائے۔