شمالی عراق میں ترک فوج کے کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے
October 11, 2008
ترک فوج نے کہا ہے کہ اس کے جنگی طیاروں کو توپ خانے کے یونٹوں نے شمالی عراق میں کرد باغیوں کے درجنوں ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
ایک فوجی بیان میں کہا گیاہے کہ شمالی عراق کے علاقے ہرکوک میں جمعے کے روز کردستان ورکزپارٹی کے 31 ٹھکانوں پر جمعے کے روز کامیابی سےحملے کیے گیے۔
پی کے کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں باغیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترک عہدے دار سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد کرد باغیوں کے خلاف نئی کارروائیوں پر غور کررہے ہیں۔ گذشتہ ہفتے کرد جنگجوؤں نے عراقی سرحد کے قریب جنوبی مشرقی ترکی میں ایک فوجی چھاونی پر حملہ کرکے 17 ترک فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ بدھ کے روز جنوب مشرقی علاقے ہی میں پولیس کی ایک گاڑی پر حملے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔