Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائی جاری


October 11, 2008

باجوڑایجنسی میں حکومتی عملداری کی بحالی کے لیے سیکورٹی فورسزکی جانب سے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔

جمعہ کی شام جیٹ طیارو ں نے تحصیل ماموند کے علاقہ بدان پر بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں بارہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو مقامی خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ باجوڑایجنسی کے مقامی انتظامیہ کے ایک اعلی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹرو ں نے عسکریت پسندوں کے ایک اہم علاقہ میں فضائی کاروائی کے دوران دس جنگجوؤں کو ہلاک کیاہے ۔

 انھوں نے دعوی کیا کہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہاں پر موجود مقامی اور کچھ غیر ملکی جنگجو سیکورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی تیاریاں کررہے تھے ۔

 سیکورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے کی جانے والی کاروائی میں چار غیرملکی جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو ہونے والی کاروائیوں میں چار غیر ملکی اورچھ ا ہم ملکی عسکریت پسندکمانڈر مارے گئے ہیں ۔ دریں اثناء باجوڑایجنسی کے علاقہ چہارمنگ سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے چار عمائدین کی لاشیں چہارمنگ کے علاقہ تنگی میں سڑک کے کنارے سے ملی ہیں ۔

اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ ناوگئی محمد جمیل خان کے مطابق چہارمنگ کے ان چاروں قبائلی عمائدین کو جمعرات کے روزباجوڑ کے صدرمقام خار سے تقریبا 30 کلومیٹر دور کوٹکی نامی علاقہ سے اس وقت اغو ا کی گئے تھے جب وہ ایک قبائلی جرگہ میں شرکت کی بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے ۔

 علاقہ کے مقامی لوگوں کے مطابق مسلح افراد نے ملک داستان ، جمالدار خان ،امان گل اور ثناء گل کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشوں کو کوٹکی سے پانچ کلومیٹر دور تنگی نامی علاقہ میں خشک نہر کے پاس پھینک دیا تھا ۔

 مسلح افراد کے ہاتھوں ان عمائدین کے سفاکانہ قتل کرنے پر انتہائی غم و غصہ کا اظہار کیاہے تا ہم کسی نے اب تک اس کی ذمہ د اری قبول نہیں کی۔ اور مقامی قبائل نے علاقہ میں عسکریت پسندوں کے خلاف موثر کاروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
ترکی میں سہ فریقی سربراہ اجلاس

  مزید خبریں
کشیدگی میں اضافے سے بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز پریشان
دہشت گرد دنیا کے کسی ملک کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کانشانہ بنا سکتے ہیں: رپورٹ  Video clip available
آئی ایم ایف کا قرضہ پرانے قرضے چکانے کے لیے استعمال ہوگا  Video clip available
صوفیانہ شاعر ی میں نسوانی آوازیں  Video clip available
ممکنہ فضائی حملوں کی دھمکی کے بعد بھارتی ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ
ممبئی حملوں سے لشکرِ طیبہ کا کوئی تعلق نہیں: حافظ سعید کے ترجمان کا بیان
مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ نے ممبئی حملوں کی اخلاقی ذمے داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا
پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان
بابری مسجد کی شہادت کی یاد میں
بانی ... نئی غزل کی منفرد آواز
امریکی فوجیں مزید تین سال تک عراق میں رہی گی
بنگلہ دیشی مصوروں کی نمائش، پریشانی میں سکون
یورپی بینکوں نے شرحِ سُود کم کردی
امریکہ کے ساتھ مثبت تعلقات کی اُمید ہے: پُوتن
زمبابوے میں ہیضے کی وبا اور حفظانِ صحت کے نظام کا خاتمہ
امریکا اپنی معیشت کو مستحکم بنائے: چین
بھارتی لوگوں کے رویے میں تبدیلی نہیں آئی: ممبئی سے واپس آنے والے پاکستانی فنکار    
سعودی عرب میں حج کے لیے زبردست حفاظتی انتظامات
بھارت کو دہشت گردی کے خلاف روسی مدد کی پیش کش
بھارت نوجوان نسل کو تعلیم اور تربیت فراہم کرے: رپورٹ
امریکی کار ساز کمپنیاں حکومت سے امداد کی منتظر ہیں
رفعت سروش کے انتقال کے ساتھ ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ
افغانستان کے مستقبل کے بارے میں اقوامِٕ متحدہ کے مشن کی محتاط رائے  
”پاکستانی قیادت کے ذمہ دارانہ اور تسلی بخش دلائل“  Video clip available
”ممبئی حملوں اور پاکستانی تنظیموں کے مابین تعلق کی تحقیقات کی جائیں“
”زرداری نے یقین دلایا ہے کہ شواہد ملے تو کارروائی کریں گے“
کیا امریکہ 1930 کی کساد بازاری کی طرف بڑھ رہاہے؟  Video clip available
اوباما نے نیو میکسیکو کے  گورنر بل رچرڈ سن کو اپنی اقتصادی ٹیم میں شامل کرلیا  Video clip available
ممبئی حملے: حکومت کے خلاف عوامی برہمی میں اضافہ
اقتصادی بحران کےجلد خاتمے کے لیے  کوشش کریں گے : اوباما
ملکہ برطانیہ کا پارلیمنٹ سے خطاب: معیشت  کی بحالی سرفہرست
بان کی مون کا صدر زرداری کو فون
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ بارھویں قسط: خوابوں خیالوں کا شہر
’پانچ سال کے اندر دنیا میں دہشت گردوں کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ‘
اسرائیل نے غرب ِ اردن میں پولیس بھیج دی
برما : سیاسی قیدی دور دراز جیلوں میں منتقل
افغانستان: 13 عسکریت پسند ہلاک
بنکاک: مظاہروں کے بعد پہلی پرواز  کی آمد
زمبابوے: پولیس نے دو مظاہرے منشتر کردیے
جاپان: شہنشاہ آکی ہیتو علیل، سرکاری مصروفیات منسوخ
بھارت کا گیارہ ستمبر؟
چین: نرسنگ ہوم میں آتش زدگی، 7 افراد ہلاک
فلپائن: باغیوں کے حملے میں پانچ فوجی ہلاک