بنوں شہر میں پولیس کی بس پر بم سے کیے گئے حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔ ایس پی پولیس وقاص حسن کا کہنا ہے کہ پولیس کی ایک بس قیدیوں کو لے کر معمول کے مطابق کچہری کی طرف جار ہی تھی اور جب وہ کورم پل پر پہنچی تو ایک زور دار دھماکے سے بس دریا میں جا گری ۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں کیونکہ دھماکے کے وقت دوسری گاڑیاں اور موٹر سایئکلیں پل پر سے گزرر ہی تھیں۔
فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کاروائی طالبان عسکریت پسندوں کی ہو سکتی ہے۔