 |
| رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی |
صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع بھکر میں رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی کے ڈیرے پر ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اوردرجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں رشید اکبر نوانی بھی شامل ہیں جن کا تعلق حزب اختلاف کے جماعت مسلم لیگ نوازسے ہے۔
عینی شاہد ین کے مطابق حملے کے وقت رکن قومی اسمبلی کے ڈیر ے پرلگ بھگ200 افراد موجود تھے۔ صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ بھکر صوبہ پنجاب اور سرحد کے سنگم پر واقع ہے اورسرحدکا شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے ملتی ہے۔