Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

”بے اختیار عدلیہ ہرگز قابل قبول نہیں“


May 10, 2008

NAWAZ SHARIF PRESS CONFERENCE-March 25-2008-Islamabad.

نواز شریف

ججوں کی بحالی کے مسئلے پر جمعہ کو لندن میں ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے مابین بات چیت کا ایک اور دورہفتہ کو متوقع ہے لیکن اختلافات کے شدت کے پیش نظر ناقدین کا کہنا ہے کہ 12مئی تک ججوں کی بحالی اب بظاہر ناممکن دکھائی دیتی ہے۔

 مسلم لیگ (ن) کے ترجمان صدیق الفاروق کا کہنا ہے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ان کی جماعت ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے اور وہ مایوس نہیں ہیں لیکن وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ”بے اختیار عدلیہ“ ان کی جماعت کو ہرگز قابل قبول نہیں ہو گی ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی نے آئینی اور قانونی تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو ججوں کی بحالی کے معاملے پر اپنے نقطئہ نظر کے بارے میں قائل کر لیا تو بعض معاملات پر سمجھوتہ ہو سکتاہے لیکن اگر 12مئی تک اس مسئلے پر اتفاق رائے نہ ہو سکا تو پھر مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے نواز شریف نے مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پہلے ہی طلب کر لیا ہے۔ صدیق الفاروق نے کہاکہ کابینہ میں مسلم لیگی اراکین کی شمولیت روز اول سے معزول ججوں کی بحالی سے مشروط تھی لہذا 12 مئی کے بعد جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ اس تناظر میں ہو گا۔

Yousaf Raza Gilani

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

 
ادھر ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کے معاملے کو اس انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے کہ نہ صرف آئینی تقاضے پورے ہوں بلکہ تصادم کے امکانات بھی ختم ہو جائیں۔ انھوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ نواز شریف حکمران اتحاد سے علیحد ہ ہو رہے ہیں۔

 خیال رہے کہ جمعہ کو لندن میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے بات چیت کے بعد نواز شریف نے صحافیوں کو بتا یا کہ اختلافات کی بڑی وجہ تین نومبر کے بعد حلف لینے والوں ججوں کا مستقبل تھا۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے مذاکرات میں ان ججوں کے بارے میں فیصلہ بحال ہونے والے ججوں پر چھوڑ دینے کی پیشکش کی لیکن آصف علی زرداری اس پر تیار نہیں تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں نواز شریف پیپلز پارٹی کی قیادت سے لندن میں ہونے والی بات چیت کے بارے میں اپنی جماعت کو آگاہ اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

 مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا اصرار ہے کہ تین نومبر کو لگائی گئی ایمرجنسی کو صدر مشرف خود ایک غیر آئینی اقدام قرار دے چکے ہیں لہذا موجودہ عدلیہ بھی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available