وائس آف امریکہ اردو سروس 15 اکتوبر سے دو نئے پروگرام شروع کر رہی ہے۔ یہ دونوں پروگرام ایک ایک گھنٹا طویل ہوں گے اور ہفتے میں ساتوں دن آٹھ سے نو اور نو سے دس بجے پیش کیے جائیں گے۔ ذیل میں دونوں پروگراموں کا تعارف پیش کیا جار ہاہے: آج شام‘ شام آٹھ بجے سے نو بجے تک ۔۔۔ آج کا پروگرام سنیئے | ونڈوز میڈیا | 
| | |
ای میل: aajshaam@voanews.com آج شام دن بھر کی کہانی ہوگی۔ ریڈیو آپ کی دنیا کایہ پروگرام صبح سے شام تک، زندگی سے متعلق تمام موضوعات پر تازہ کہانیوں، خبروں، مسائل، دکھ سکھ،کامیابیوں اور ناکامیوں پر مشتمل ہوگا، جس میں سانجھ کے ساتوں رنگ دکھائی دیں گے۔ جس دن اہم خبریں واقع ہوں گی اس دن پروگرام کا بیشتر حصہ انہی خبروں سے متعلق اہم کرداروں اور سننے والوں کے تبصروں پر مشتمل ہوگا۔ واشنگٹن سے وہاڑی تک اور ملتان سے مین ہٹن تک، کوئی خبر اور موضوع اس پروگرام سے باہر نہیں ہوگا۔سائنس اورٹیکنالوجی کی دنیا سے کوئی نئی خبر ہو، انٹرنیٹ کا کوئی نیا شوشہ ہو، صحت کے میدان میں کوئی ایجاد ہو، موسیقی کی دنیا میں کوئی انقلاب ہو، ہم اس پر بات کریں گے اور آپ کی بات سنیں گے اور براہ راست نشر کریں گے۔ آج شام ایسا پروگرام ہوگا جسے ہم اپنے سننے والوں کی مدد سے نہ صرف ترتیب دیں گے بلکہ ان کے مشوروں کی مدد سے ردّوبدل بھی کریں گے۔ ریڈیو آپ کی دنیا چارٹ بسٹرز ۔۔۔
آج کا پروگرام سنیئے | ونڈوز میڈیا |
| | |
میزبان: گیتی حسین ای میل: chartbusters@voanews.com ہر رات نو بجے سے دس بجے تک  | گیتی حسین | ایک گھنٹے کے اس پروگرام میں سامعین کی پسند کے گانے پیش کیے جائیں گے۔ ہفتے میں سات دن نشر ہونے والے اس پروگرام میں سامعین 080077789 پرمفت فون کر کے بھی شرکت کر سکتے ہیں اور اپنے پسندیدہ گانوں کے بارے میں اپنی آرا سے آگاہ کرسکتے ہیں۔
پروگرام کی ایک اور خاص بات یہ ہو گی کہ اس میں وقتاً فوقتاً موسیقی کی دنیا کے ستاروں کو بلایا جائے گا اور سامعین فون کر کے اپنے پسندیدہ فن کاروں سے بات کر سکیں گے۔ 
| ای میلز کا ڈھیر ۔۔۔ اور وہ بھی صرف وہی ای میلز جو پڑھی جا چکی ہیں! |
اگرآپ چارٹ بسٹرز کی کمیونٹی میں شرکت کرنا چاہتے ہیں تو اس سائٹ پرجائیے http://www.orkut.com/Community.aspx?cmm=42097044
|