Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاک بھارت جائزہ مذاکرات جاری


May 20, 2008

PAK INDIA MEETING MAY 20 2008
پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات

پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات میں اب تک ہونی والی پیش رفت کا جائزہ لینے اور مختلف تنازعات اور معاملات پر غور کے لیے خارجہ سیکریٹریوں کی سطح پر بات چیت دارالحکومت میں جاری ہے۔ بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت خارجہ سیکریٹری سلمان بشیر اور بھارتی وفد کی قیادت خارجہ سیکریٹری شیو شنکر مینن کر رہے ہیں۔

 بھارت کے وزیر خارجہ پرناب مکھر جی بھی بدھ کے روز اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ بات چیت کریں گے جس میں امن وسلامتی ،اعتماد سازی کے اقدامات ،مسئلے کشمیر، سیاچن ، سرکریک، وولر بیراج ،دہشت گردی اورمنشیات کی سمگلنگ روکنے ، تجارتی تعاون بڑھانے اور دوستانہ تبادلوں میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔اس کے علاوہ جامع مذاکرات کا پانچواں دور شروع کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی۔ مبصرین کا خیال ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ بات چیت اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس سے جامع مذاکرات کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں مدد ملی گی لیکن اس میں کسی بڑی پیش رفت کی توقع نہیں کی جا نی چاہیے کیونکہ اس کا ایجنڈہ صرف چوتھے دور کے مذاکرات کا جائزہ لینے تک محدود ہو گا۔

 سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد کے مطابق ان مذاکرات میں بھارتی وفد زیادہ تر پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے مزاج اور ملکی سیاست کے منظر نامے کو جانچنے کی کوشش کرے گا جب کہ دفتر خارجہ کے مطابق ان جائزہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت مختلف تنازعات اور معاملات کے حوالے سے پیش رفت متوقع ہے۔ ترجمان محمد صادق کے بقول اس بات چیت میں پاکستان بعض نئی تجاویز بھی پیش کرے گا۔ توقع ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت کے علاوہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ تقریباََ چار سال پہلے شروع ہونے والے مذاکرات کی نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے اور عوامی رابطوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے تاہم کشیدگی کی اصل وجہ مسئلے کشمیر کے حل میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

 دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق نے جامع مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری اس بات چیت کے جاری رہنے کے حق میں ہیں تاکہ انھیں ان کا حق خود ارادیت مل سکے۔ادھر پاکستان نے بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے موقع پر غیر سگالی کے طور پر 96 بھارتی ماہی گیر اور تین سویلین قیدی 24 مئی کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان قیدیوں کی شہریت کا تعین ہو چکا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available