 |
|
متحرک لائبریری |
ماضی کے مقابلے میں اب لائبریریز میں جانے کا رجحان کچھ کم ہوا ہے۔ لیکن اس وقت ہم آپ کو ایک ایسی لائبریری کے بارے میں بتارہے ہیں جہاں لوگوں کو جانے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ یہ خود ہی ان کے پاس پہنچ جاتی ہے۔
امریکی ریاست میری لینڈ کے اس قصبے میں بچوں کو وہ تمام کتابیں میسر نہیں ہیں جن کی انہیں ضرورت پڑتی ہے۔ چنانچہ یہ کتابیں انہیں گھرپر فراہم کی جاتی ہیں۔ اس موبائل لائبریری میں وہ سینکڑوں کتابیں موجود ہیں جن کی بچوں کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔
اس موبائل لائیبری کا نام واشنگٹن کاؤنٹی فری لائبریری ہے۔ لائبیری کی منتظم کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو اسکول میں پڑھائی جانے والی کتابوں کے ساتھ دیگر کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہناتھا کہ واشنگٹن کاؤنٹی فری لائبریری امریکہ کی وہ پہلی لائبریری ہے جو ایک طویل عرصے سے پڑھنے والوں کو ان کی دہلیز یہ خدمات مہیا کررہی ہے۔
یہ لائبریری بچوں کے علاوہ بڑی عمر کے ان افراد تک بھی کتابیں پہنچاتی ہیں جو اپنی پیرانہ سالی یا کسی معذوری کے باعث لائبیری میں جانے سے قاصر ہوتے ہیں۔
ایک بس میں قائم یہ لائبریری جن علاقوں میں یہ سروس مہیا کررہی ہے ، وہاں اس کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ لائبریری کے منتطمین کا کہنا ہے کہ وہ کتابیں پڑھنے کا شوق رکھنے والوں کے لیے اس سروس کو مزید بڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔