Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

صدراتی نامزدگی کی دوڑ میں ہلری کلنٹن کی ایک اہم کامیابی


April 24, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Hillary Clinton celebrates after primary election win in Pennsylvania, 22 Apr 2008

سنیٹر ہلری کلنٹن پینسلوینیا کی پرائمری جیتنے کے بعد

پینسلوینیا کی پرائمری جیتنے سے سنیٹر ہلری کلنٹن کو وہ اعتماد مل گیا ہے جو انہیں صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل رہنے کے لیے درکار تھا۔ ہلری کلنٹن نے اپنے مخالف براک اوباما کو تقریباً 10 % کی برتری سے شکست دی۔ اس فتح کے بعد ہلری کو اب یہ توقع ہے کہ وہ ان فتوحات کا سلسلہ جاری رکھ کر سپر ڈیلی گیٹس کو اپنے حق میں فیصلہ دینے پر مائل کرسکتی ہیں۔

ہلری کلنٹن کو صدارتی دوڑ میں موجودگی کے لیے اس فتح کی اشد ضرورت تھی۔ منگل کے روز ڈیموکریٹک پارٹی کے ووٹرز نے ہلری کلنٹن کو وائٹ ہاؤس کی طرف جانے والی سڑک پر ایک اور گرین سگنل دیا۔ اور ان کو اس ریس کے اگلے مرحلے تک پہنچا دیا۔

تجزیہ کار اسے ہلری کلنٹن کے لیے ایک بڑی فتح قرار دے رہے ہیں کیونکہ وہ ریاست کے تمام علاقوں سے جیتی ہیں۔ انہیں یہ کامیابی دلانے میں زیادہ تر عورتیں اور بڑی عمر کے لوگ شامل ہیں۔اگرچہ 10% برتری نے ہلری کلنٹن کی پوزیشن مضبوط بنادی ہے لیکن اس کے باوجود اب تک کی گنتی کچھ اور بتاتی ہے۔

ڈیلی گیٹس کی بات کی جائے تو براک اوباما کو ہلری کلنٹن پر 150 ڈیلی گیٹس کی برتری حاصل ہے اور پاپولر ووٹوں میں اوباما کو ان سے5 لاکھ زیادہ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ اس گنتی میں فلوریڈا اور مشی گن کے ووٹ شامل نہیں ہیں۔

ایک سروے کے مطابق 27% سفید فام ڈیموکرٹک ووٹرز کا کہنا ہے کہ اگر براک اوباما نامزد ہوئے تو وہ نومبر میں ریپبلکن جان مکین کو ووٹ دیں گے۔

دونوں امید واروں کے درمیان جاری اس مقابلے کا اگلا میدان نارتھ کیرولائنا اور انڈیانا میں سجے گا جہاں اوباما نے ابھی سے اپنی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
بھکر میں خودکش حملہ کم از کم 15 ہلاک

  مزید خبریں
صدر کا انٹرویو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا
پیر کے روز حصص کی عالمی مارکیٹوں میں مندی کا رجحان
دارفر کے کلمہ کیمپ کی حفاظت کے لیے امن کار تعینات
سری لنکا خودکش حملے میں کم از کم 20 ہلاک
بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس
”معزول ججوں نے دوبارہ حلف اُٹھاکر حکومت پر دباؤ کم کر دیا“
وفاقی وزیر قانون کی بھارتی قیدی سے جیل میں ملاقات
کرغستان میں زلزلے سے کم ازکم 58 ہلاک
’تیری یاد آ گئی، سو چراغ جل گئے‘ ۔۔۔ مسعود رانا کی یاد میں
فلسطینیوں کے ساتھ  امن مذاکرات جاری رہنے چاہئیں:اسرائیلی وزیرِ خارجہ
کیا بیل آؤٹ پلان معیشت کو بحران سے نکال سکے گا؟  Video clip available
امریکی نائب صدارتی مباحثے کے نوجوان ووٹرز پر اثرات  Video clip available
بھارتی کشمیر میں کرفیو، گرفتاریاں مظاہرے
اپوزیشن کی طرف سے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کا خیر مقدم
ایران میں سفارتی مشن کا قیام زیرغور ہے: کانڈولیزارائس
کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں  Video clip available
روس نے جنوبی اوسیتیا کے علاقے سے اپنی چوکی ختم کردی
ماؤنٹ ایورسٹ پر پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگانے کا عالمی ریکارڈ
پیلین کی جانب سے اوباماپر دہشت گردوں سے تعلقات کا الزام
برما میں سیاسی قیدیوں کی تعداد 2100 سے زیادہ ہوگئی
نائجیریا میں تیل  کمپنیوں کے اغوا شدہ 19 کارکن رہا
عراق میں امریکی چھاپے کے دوران عسکریت پسندوں سمیت11 افراد ہلاک
کانڈولیزارائس قراقستان پہنچ گئیں
طالبان کا مشتبہ اعلی کمانڈر گرفتار
بھارت امریکہ غیر فوجی جوہری تعاون معاہدے پر صدر بش جلد دستخط کر دیں گے:وزیر خارجہ رائس
بغداد میں دو امریکی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ہو گئے
بھارتی کشمیر میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کر دیا گیا
اوباما، مک کین انتخابی مہم کی انتخابی حکمتِ عملی میں تبدیلیاں
قیام امن تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:صدر زرداری
آدھی رات کا سورج ۔۔۔ آٹھویں قسط: اے حرمِ قرطبہ
امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں دلچسپی ایک تاریخی واقعہ ہے  Video clip available
کیا امدادی بل امریکی معیشت کی بحالی میں مدد دے سکتا ہے؟  Video clip available
واشگٹن ڈی سی میں عید کا سب سے بڑا اجتماع اسلامک سینٹر میں ہوتا ہے  Video clip available
امریکہ میں چاند رات کی گہماگہمی  Video clip available