Urdu TV ▪ خبروں سے آگے 
اردو ٹی وی

صرف متن
Search

امریکہ میں انتخابات عوامی چندے پر لڑے جاتے ہیں 


May 20, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

fund-raising-dinner

چندہ اکٹھا کرنے کے لیئے کھانے کی ایک دعوت

امریکہ میں انتخاب لڑنے کے لیے امیدوار کے پاس بہت سے وسائل کا ہونا ضروری نہیں ہے کیونکہ الیکشن پر خرچ ہونے والی رقم اسے اپنی جیب سے خرچ نہیں کرنی ہوتی۔ یہ رقم ان لوگوں سے چندے کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے جن کی وہ نمائندگی کرنے جا رہا ہوتا ہے۔ چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کی وجہ سے اس کا عام شہریوں کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے اور اسے ان کے مسائل اور مشکلات کا بھی پتا چلتا ہے۔ اب پاکستانی بھی امریکی انتخابات میں اپنی پسند کے کسی امیدوار کے لیے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم چلاتے دکھائی دینے لگے ہیں۔ امریکی ریاست ورجینیا میں ایک امیدوار لزلی بائرن کے لیے ایک پاکستانی چندہ جمع کرنے کی مہم چلارہے ہیں۔

کانگریس کے امیدوار کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہے کیوں کہ یہاں بسنے والے پاکستانی سیاسی نظام میں حصہ لے رہے ہیں اور اس فنڈ ریزر کا مقصد بھی یہی ہے۔ اس کا انعقاد صدیق شیخ نے کیا ہے جوپاکستانی امریکن بزنس گروپ کے چیئرمین ہیں اور کئی عشروں سے یہاں آباد ہیں۔ وہ یہاں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک عرصے سے کام کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ سیاسی نظام کا حصہ بنے بغیر ہم اپنی آواز حکومت تک نہیں پہنچا سکتے۔

کمیونٹی کے لیے کام کرنے والے افراد کا یہ کہنا ہے یہاں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو ووٹر کے طورپر اپنے نام کا اندراج ضرور کروانا چاہیے تاکہ وہ جب بھی سیاسی نمائندوں کے پاس جائیں تو نہ صرف یہاں بلکہ پاکستان کے حوالے سے کیے جانے والے فیصلوں میں بھی ان کی بات سنی جائے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
صدر بش کی اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت سے مایوسی ہوئی ہے: انسانی حقوق کی تنظیمیں
ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی69روپے90پیسے کی  کم ترین سطح پر
صومالیہ میں 71 اسلام پسند جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنوبی کوریا غریب ممالک کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے: بن کی مون
چین اولمپکس میں سیکیورٹی کے لیے بغیر پائلٹ کے جہاز استعمال کرے گا
عراق میں مختلف کارروائیوں میں دو عسکریت پسند ہلاک
چین اور تائیوان نے تاریخی براہِ راست پروازیں شروع کر دیں
اُڑیسا میں جگن ناتھ یاترا: بھگدڑ میں سات سے زائد افراد ہلاک، 20زخمی
سلووانیا میں کشتی کے حادثے میں پارلیمنٹ کے رکن سمیت آٹھ افراد ڈوب گئے
اہم امریکی شخصیات کی پاسپورٹ فائلوں کی باربار جان پڑتال کا انکشاف
امریکہ کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتے پر عمل درآمد کے لیے بھارت کی تگ و دو
بھارتی زیرِ انتظام کشمیر عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپیں، جموں حالت بدستور کشیدہ
امریکی فضائی حملے میں 22شہری ہلاک ہوئے: افغان عہدے دار
امریکہ میں اپنا 332واں یوم آزادی منا رہا ہے
حزب اختلاف کو مذاکرات کے لیے  مجھے صدر تسلیم کرنا ہوگا: موگابے
ایران نے ترغیبات کے پیکیج کے بارے میں اپنے موقف سے یورپی یونین کو باضاطہ آگاہ کر دیا
کوئٹہ :بم دھماکے کے نتیجے میں 1 بچی ہلاک جبکہ13 افراد زخمی
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available