آکشے راجاگوپال نے نیشنل جیوگرافک کے 2008 کے مقابلے کا انعام جیتا
نیشنل جیوگرافک کے نام سے کون واقف نہیں۔ یہ ادارہ گزشتہ بیس سال سے امریکہ میں بچوں کا ایک کوئیز مقابلہ منعقد کرتا آ رہا ہے جس میں 15 سال کی عمر تک کے ہزاروں بچے شرکت کرتے ہیں۔ نیشنل جیوگرافک بی 2008 امریکی ریاست نبراسکا سے تعلق رکھنے والے چھوٹے سے بچے نے جیتا۔ اس کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔
بچے کے والدین بہت خوش ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے پانچ سال کی عمر سے ہی مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق ہے۔ اس کا اکثر وقت مطالعے میں گذرتا ہے اور وہ زیادہ سے زیادہ معلومات اکھٹی کرنے اور چیزوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کی یہی لگن اور شوق کامیابی کا باعث بنی ہے۔